ہمارے بارے میں
میں نظیر الدین خان، انڈیا کے صوبہ جھارکھنڈ کا باشندہ ہوں- پلامو ضلع کے ایک گاؤں سے تعلق رکھتا ہوں- میں نے جھارکھڈ کے رانچی یونیورسٹی سے بی- اے اردو میں تعلیم حاصل کی ہے- میں نے اردو، ہندی اور انگریزی زبان میں درس حاصل کی ہے- اس کے علاوہ عربی، فارسی اور سنسکرت زبانوں کو بھی پڑھ لیتا ہوں- مجھے ادب سے نسبت ہے چاہے وہ کسی زبان کا ہو-
اردو میڈیم کے بارے میں
اردو میڈیم بلاگ میں نے اردو میڈیم میں مختلف موضوعات پر مضامین اور دیگر معلومات فراہم کرنے کے غرض سے بنایا ہے- اس میں اردو زبان میں اکیڈمک سوالات و جوابات، حالات حاضرہ پر مضامین، شعر و شاعری کے تشریحات، صحت و توانائی، تعلیم و تربیت سے متعلق مضامین پیش کیے جائیں گے- انٹرنیٹ پر مضامین کی کمی نہیں ہے- میرا مقصد آسان و سہل زبان میں انھیں پوسٹ کرنا ہے- یہ بلاگ طلبہ و طالبات اور دیگر مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کرنے والے کے لئے مفید و کارآمد ثابت ہو سکتا ہے-