ادبی تنظیم ہم خیال کے آل انڈیا مشاعرے میں خوب رنگ جما۔
'عشق میں بے خودی بھی ٹھیک نہیں ,اتنی سنجیدگی بھی ٹھیک نہیں'
جودھپور ۔'عشق میں بے خودی بھی ٹھیک نہیں' اتنی سنجیدگی بھی ٹھیک نہیں...' بدایوں کے بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر فہمی بدایونی نے اپنی غزل کے ایسے خوبصورت اشعار سنا کر با ذوق سامعین کو محظوظ فرمایا. موقع تھا ادبی تنظیم ہم خیال کی میزبانی میں 7 اکتوبر 2023 سنیچر کی شام ہوٹل فرن ریزیڈنسی میں منعقد آل انڈیا مشاعرہ کا۔ مشاعرے کی صدارت کرتے ہوئے فہمی بدایونی نے، 'ہم تیرے غم کے پاس بیٹھے تھے، ہمارے غم اداس بیٹھے تھے' کلام سنا کر مشاعرہ لوٹ لیا- عرصے بعد سجے اس مشاعرے میں کئی جانے مانے شاعروں نے خوبصورت کلام پیش کر سامعین سے خوب داد و تحسین حاصل کی- مہمان خصوصی جودھپور کے معروف شاعر شین میم حنیف نے، سارے منظر دھواں دھواں کر دے، اس زمیں کو بھی آسماں کر دے پیش کر واہ واہی پائی۔ لہجہ وہی گفتگو وہی ہے صورت کتنی بدل گئی ہے۔ جیسی دل کو چھو لینے والی شاعری سنا کر بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر اور صحافی ایم ائی ظاہر نے محفل میں چار چاند لگا دیے- مشاعرے میں چندوسی مراد آباد کے ونیت اشنا نے تم ائے تو طبیعت اتنی بہل گئی ہے، کچھ روز خودکشی کی تاریخ بدل گئی ہے پیش کر رنگ جمایا۔ فرید آباد ہریانہ کی میناکشی ججی وشا نے ہم ایک دوسرے کے کچھ ایسے ساتھ چلنے لگے، بدن تو خیر بدن سایے ساتھ چلنے لگے پیش کر سامعین کو محظوظ کیا۔ جودھپور کی شاعرہ رینو ورما نے وہ ہے خوشبو سمٹ سکے گی کہاں ,اس کا کردار ہی بکھرنا ہماچل پردیش کے وکاس رانا نے'۔۔۔ دل وہ پتھر جس میں ایک اہلیہ ہے لیکن کوئی رام نہیں افسانے میں.... سنا کر معزز سامعین کو زعفران زار کر دیا .مشاعرے میں اودے پور کے شاعر سمپت کبیر نے'... گلے ملنے سے بھی دل نہیں ملتے اپنے, یہ کون لوگ ہیں جو پسلیاں بناتے ہیں...کلام پیش کر دلوں کے تاروں میں جھنکار پیدا کر دی۔برگین اتر پردیش کے معروف شاعر نادم ندیم نے ہر ایک زباں زہر اگل رہی تھی، ہر ایک لہجہ بدل رہا تھا۔۔۔' اور جودھپور کے نوجوان شاعر وسیم بیلیم نے۔۔۔ چار پیسے وہ جب سے کمانے لگا، ائینہ دوستوں کو دکھانے لگا۔۔۔ غزلوں کے اشعار سنا کر خوب داد پائی۔
شروع میں معروف شاعر اور مصنف ایم ائی ظاہر نے جودھپور پور میں اردو ادب کی تاریخ بتاتے ہوئے مہمانوں کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر تمام شعرا کو شال، نشان یادگار اور گل پوشی سے استقبال کیا گیا۔ اخر میں شاعرہ ڈاکٹر سنتوش چودھری نے شکریہ ادا کیا ۔معروف شاعر شین کاف نظام، مشہور شاعرہ ڈاکٹر پرگتی گپتا، مشہور سنسکرت کویتری ڈاکٹر سروج کوشل ،انڈین ایڈمنسٹیٹیو سروسز کی آفیسر چنچل مشرا اور راجستھان ساہتیہ اکادمی کے ممبر ڈاکٹر کالو رام پریہار بطور مہمان محفل میں موجود رہے۔مشاعرے میں پورا ہآل سامعین سے پر نظر آیا۔