آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی قیادت مضبوط ہاتھوں میں ۔ مفتی محمد ثناءالہدی قاسمی
٣ جون اندور (مدھیہ پردیش) جامعہ اسلامیہ بنجاری کے پر شکوہ ہال میں پانچویں صدر کے انتخاب کے لیے پورے ملک سے بورڈکے ارکان جمع ہوئے- ملک کی مؤقر تنظیموں اور بڑے مدارس کے ذمہ داروں نے بالاتفاق مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کا نام پیش کیا- بہار سے حضرت امیر شریعت نے اس نام کی تایید کی۔ امارت شرعیہ سے حضرت امیر کے علاوہ مفتی وصی احمد قاسمی اور محمد ثناءالہدی قاسمی کا نام پکارا گیا۔ ہم لوگوں نے بھی اور مولانا انوار اللّٰہ فلک قاسمی بانی مہتمم ادارہ سبیلش شرعیہ آوا پور سیتامرھی نے مولانا خالد سیف اللہ صاحب رحمانی کے نام کی تائید کی-
اس کے بعد عاملہ کی مٹنگ ہوئی، جس میں گلبرگہ کے ایک بزرگ اور امیر جماعت اسلامی انجنیر سعادتِ اللہ حسینی کو نائب صدر حضرت امیر شریعت مفکر ملت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی، مولانا بلال حسنی ندوی اور مولانا یسین بدایونی کو سکریٹری منتخب کیا گیا۔ اس طرح ایک معتدل اور مضبوط قیادت ابھر کر سامنے آئی۔جس میں مسلک اور اداروں کا خیال رکھا گیا ہے۔ توقع کی جاتی ہے کہ یہ مضبوط قیادت ملت اسلامیہ کے پرسنل لاء کی حفاظت میں اپنی ذمہ داری نبھائے گی- نیک خواہشات، مبارکبادی اور دعاؤں کے ساتھ یہ توقع رکھتا ہوں کہ ملک کے بدلتے حالات میں یہ قیادت مسلمانوں کو مایوسی، خدشات کے دلدل سے نکال کر نئے عزم و حوصلے کے ساتھ آگے بڑھانے کا کام کرے گی۔