انجمن ترقی اردو اور جناردن رائے ناگر یونورسٹی ادے پور میں ایم او یو
- تقریب میں پروفیسر اختر الواسع شرکت کریں گے
- پروفیسر ثروت خان کو وزیٹنگ پروفیس بنایا جائے گا- اردو کورس کو یونورسٹی سے منظوری
ایم آئی ظاہر- (ادے پور) جناردن رائے ناگر راجستھان ودیا پیٹھ یونیورسٹی ادے پور نے انجمن ترقی اردو ہند کی قومی کمیٹی کے رکن اور صوبہ راجستھان کی سکریٹری اور ادے پور شاخ کے صدر پروفیسر ثروت خان کی جانب سے ہر سال منعقد کیے جانے والے 45 روزہ اردو کورس کو سیشن 2021-2022 سے اپنے نصاب میں شامل کیا ہے۔ اس کورس کے لیے یونیورسٹی انجمن ترقی اردو ہند کے ساتھ بھی MOU کرنے جا رہی ہے۔
اس بات کا اعلان یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر کرنل ایس ایس سارنگ دیوت اور انجمن ترقی اردو ہند کے قومی نائب صدر اور جامعہ ملیہ اسلامیہ سنٹرل یونیورسٹی دہلی کے شعبہ اسلامیات کے سربراہ اور ڈین پروفیسر اختر الواسع نے ودیا پیٹھ کی موجودگی میں یونیورسٹی آڈیٹوریم میں ایک شاندار تقریب میں کریں گے
اس ایم او یو کی خاصیت یہ ہوگی کہ مستقبل میں یہ سرٹیفکیٹ کورس پروفیسر ثروت خان ودیا پیٹھ کے شرم جیوی ایوننگ کالج میں مفت کروائیں گی۔ جس کے لیے پروفیسر ثروت خان ودیا پیٹھ کو اپنی خدمات مفت فراہم کرتے رہیں گی۔
یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر کرنل ایس ایس سارنگ دیوت نے کہا کہ پروفیسر ثروت خان کی اس خدمات کا احترام کرتے ہوئے یونیورسٹی اس تقریب میں انہیں وزیٹنگ پروفیسر کے خطاب سے نوازنے جا رہی ہے۔
غور طلب ہے کہ انجمن ترقی اردو ہند ادے پور شاخ کی جانب سے ہر سال 45 روزہ مفت اردو زبان سکھانے کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جاتا ہے، جس میں ادے پور کے بہت سے دلچسپی رکھنے والے شہریوں کو اردو زبان سکھائی جا چکی ہے- خاص بات یہ ہے کہ ادے پور میں گزشتہ کئی سالوں سے اس کورس کا باقاعدگی سے انعقاد کیا جاتا رہا ہے-