خانوادہ ھدی کے نو حفاظ کا تراویح میں قرآن مکمل |Waisali News educational
خانوادہ کے سر براہ مفتی محمد ثناءالہدی قاسمی نے مبارکباد پیش کی۔
مظفر پور 18 اپریل۔ (عبدالرحیم بڑہولیاوی) ویشالی ضلع کے مشہور علمی خانوادہ ھدی کے نو حفاظ کرام نے تراویح میں قرآن مجید مکمل سنایا- اس پرمسرت موقع سے خانوادہ کے سرپرست تبلیغی جماعت سے منسلک جناب محمد نجم الہدی نجم، سربراہ مفتی محمد ثناءالہدی قاسمی نایب ناظم امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ اور بڑی تعداد میں اعز و اقربا نے مبارکباد دی۔
خانوادہ کی اس حصول یابی پر مسرت کا اظہار کیا۔قابل ذکر ہے کہ اس خانوادہ کا تذکرہ بڑے وقیع انداز میں ڈاکٹر امام اعظم نے اپنی تحقیقی و تاریخی کتاب انساب و امصار میں کیا ہے۔ اس کتاب میں خانوادہ ھدی کے انساب پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ اس خانوادہ کے جن حفاظ کرام نے قران سنایا- ان میں مفتی محمد ثناءالہدی قاسمی اور مولانا مفتی محمد ظفر الہدی قاسمی نے زکریا کالونی سعد پورہ مظفر پور، مولانا تاج الہدی رحمانی نے انور پور حاجی پور۔مولانا وہاج الھدی قاسمی نے ویشالی ضلع کے منصور پور ہلیہ حافظ ذکوان القمر مدنی نگر مہوا، حافظ ارقم منہاج نے چک چمیلی سرائے، مولانا نظر الہدی قاسمی نے حسن پور گنگھٹی اور خواتین میں رضیہ عشرت نے دارالعلوم سبیل السلام حیدرآباد اور شایستہ پروین نے زکریا کالونی مظفر پور میں تراویح میں قرآن مجید ختم کیا۔
اس فہرست پر نظر ڈالنے سے معلوم ہوتا ہے کہ ان حفاظ کرام میں مفتی ثناء الہدیٰ قاسمی صاحب کے دو لڑکا، دو بھتیجا، دو بڑے بھائی محمد ضیاء الہدی مرحوم کے پوتا، نواسہ، مفتی صاحب کی اک بیٹی اور ایک بہو زوجہ مولانا محمد ظفر الہدی شامل ہیں۔ عصری تعلیم میں بھی یہ خانوادہ علاقے میں ممتاز ہے۔جس میں انجینیئر، پی ایچ ڈی ایم ،اساتذہ اور ڈاکٹر وغیرہ کثیر تعداد میں ہیں- پورا خانوادہ علمی و ملی کاموں سے جڑا ہوا ہے- اور یہی اس خانوادہ کی شناخت ہے