اردو قواعد کے کتنے حصے ہیں ؟ Urdu qawaid ke kitne Hisse hain
اردو قواعد کے پانچ حصے ہیں-
علم ہجا
علم صرف
علم نحو
علم بلاغت
علم عروض
علم ہجا کسے کہتے ہیں ؟
علم ہجا میں اردو حروف کے بارے میں بتایا جاتا ہے- حرفوں کی تعداد، اقسام، اعراب و مخرج کے بارے میں علم ہجا میں بحث کی جاتی ہے-
علم صرف
علم صرف میں لفظوں کے بارے میں پڑھا جاتا ہے اس میں ان اس میں لفظوں کی بناوٹ ساخت اقسام کے بارے میں بتایا جاتا ہے-
علم نحو
علم نحو قواعد کا وہ حصہ ہے جس میں جملوں سے بحث کی جاتی ہے جملے کیسے بنتے ہیں؟ جملے کی ساخت کیا ہوتی ہے؟ جملے کے اقسام، جملہ کتنے طرح کے ہوتے ہیں؟ ان سب باتوں کے بارے میں دل میں نحو میں پڑھا جاتا ہے-