لوک کہانیاں کیا ہیں؟ Lok Kahani Lok Katha in Urdu Medium
آج بات کرتے ہیں لوک کہانی کی- لوک کہانیاں اتنی پرانی ہوتی ہیں کہ کوئی یہ نہیں بتا سکتا کہ انہیں پہلے کس نے لکھا ہے اور یہ کہاں سے آئی ہے- آئیے جانتے ہیں انہیں وہ کہانیوں کے بارے میں کہ لوک کہانی کیا ہے؟ کہانی کی پیدائش لکھے ہوئے لفظیہ تحریر کی ابتدا سے پہلے ہو چکی تھی-
ہزاروں کہانیاں ایسی ہیں جو کبھی لکھی ہی نہیں گئی ہے- بس ایک نسل سے دوسری نسل کے حافظے میں منتقل ہوتی رہی یعنی جیسے دادی نانی کہانیاں سناتی ہیں تو وہ کہانیاں آگے ایسے ہی چلتی رہی میری دادی نے مجھے سنائیں، تمہاری دادی نے تمہیں سنائیں- اسی لیے کہانی کہی یا سنائی جاتی ہے اور تحریری کہانی سے پہلے واقعی یا اول کہانی کی ایک مضبوط لوک کہانیاں عوامی زندگی کی امنگوں اور کسی قوم یا قبیلے یا علاقے کی اجتماعی آدرشوں کی ترجمان ہوتی ہیں- کوئی بھی تہذیب جتنی پرانی ہو گی، اس کی لوک کہانیوں کا ذخیرہ بھی اتنا ہی پرانا اور قیمتی ہوتا ہے- ہمارے ملک میں بہت سی زبانیں بولی جاتی ہیں-
لوگ کہانی اور لوک گیت Lok tales and Lok geet
ہر زبان میں عوامی ادب یا لوک کہانی اور لوک گیت کا اپنا سرمایا موجود ہے- لوگ کہانی یا لوک گیت سے کسی زبان کے بولنے والوں کے مزاج، ان لوگوں کی معاشرتی زندگی، ان کی قدر و ان کے خواب و ان کے معیار حسن یا ان کی جمالیات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے-
لوک کہانیاں کسی قوم یا علاقے کی ہوا میں، زندگی میں اسی طرح فطری انداز سے رونما ہوتی ہے جیسے کسی درخت کی پہلی نظر پڑتی ہے- یہ زمین سے خود رو پودے لگتے ہیں- جو سادگی عوامی زندگی میں ہوتی ہے- گیت ہوا میں گیتوں اور عوامی کہانیوں میں ہوتی ہے-
دنیا کے تمام مذہبی صحیفوں میں، پرانی کتابوں میں لوک کہانیاں بھری پڑی ہے- ہر کہانی تعلیمی، اخلاقی، تہذیبی، تصورات اور معاشرتی اقدار کی اشاعت اور ترسیل کا ذریعہ بھی ہوتی ہے- لوک کہانی کسی بصیرت کا اظہار کرتی ہے اور اس کی مدد سے ہم پر زندگی کی کسی نہ کسی سچائی کا انکشاف ہوتا ہے-
یہاں ہر ایک لوک کہانی ہمیں زندگی کی سچائی سے روبرو کراتی ہے- لوک کہانیوں کا یہی داستاں ہے-