ضمیر کی تعریف اور ضمیر کے اقسام Pronoun in Urdu Medium
ضمیر کی تعریف :- وہ لفظ جو اسم کے بدلے میں آئے، اسے ضمیر کہتے ہیں- وہ لفظ جو کسی شخص یا چیز کے نام کے بدلے میں استعمال کیا جاتا ہے، ضمیر کہلاتا ہے- جیسے- وہ، یہ، میں، تم، ادھر، ہم، کوئی وغیرہ
ضمیر کی سمجھ - زید ایک لڑکا ہے- وہ نیک ہے- دوسرے جملے میں وہ زید کے لیے آیا ہے- اس لیے وہ ضمیر کی مثال ہے کیوں کہ وہ اسم زید کے بدلے میں استعمال ہؤا ہے-
ضمیر کے اقسام | ضمیر کی قسمیں
ضمیر کی کتنی قسمیں ہیں؟ نام بتائیں-
ضمیر کی پانچ قسمیں ہیں، جن کے نام درج ذیل ہیں-
ضمیر شخصی
ضمیر اشاری
ضمیر تنکیری
ضمیر موصولی
ضمیر استفہامی
ضمیر کی قسموں کے نام اور ضمیر کی قسموں کی تعریف
ضمیر شخصی
ضمیر شخصی کسے کہتے ہیں؟ تعریف کریں-
ضمیر شخصی کی تعریف :- وہ ضمیر جو کسی شخص کے نام کے بدلے آئے، اسے ضمیر شخصی کہتے ہیں- جیسے وہ، وہ سب، میں، ہم، ہم لوگ وغیرہ
ضمیر سشخصی کی تین اقسام ہوتے ہیں
متکلم، حاضر اور غائب
متکلم - بات کہنے والے کو متکلم کہتے ہیں- دوسرے لفظوں میں بولنے والے شخص کو متکلم کہتے ہیں-
جیسے:- میں، ہم، میرا، مجھے وغیرہ
حاضر- جس سے بات کیا جائے، اسے حاضر یا مخاطب کہتے ہیں-
جیسے:- تم، تم لوگ، تمہارا، تمہیں وغیرہ
غائب- جس شخص یا چیز کے بارے میں بات کیا جائے، اسے غائب کہتے ہیں- جیسے:- وہ، وہ لوگ، ان کا، ان کی، وغیرہ
ضمیر اشاری - ضمیر اشاری وہ ضمیر ہے جو کسی چیز، کسی شخص کی طرف اشارہ کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے-
جیسے:- ادھر، ادھر، یہاں، وہاں، یہ، وہ وغیرہ
ضمیر موصولی - ضمیر موصولی وہ ضمیر ہے جو بعد والے جملے سے ظاہر ہوتا ہے- جیسے:- جو لڑکا کھڑا ہے، میرا بھائی ہے- اس میں جو ضمیر تنقیری ہے-
جو، جس ضمیر تنقیری کی مثال ہیں-
ضمیر استفہامی
ضمیر استفہامی- وہ ضمیر جو کسی چیز یا شخص کے بارے میں جاننے یا سوال پوچھنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے- اسے ضمیر استفہامی کہتے ہیں-
جیسے:- وہ کون ہے؟ وہ کیا ہے؟ ان جملوں میں کون، کیا ضمیر استفہامی ہے-
کون، کب، کیسے، کدھر، کیا وغیرہ ضمیر استفہامی کی مثال ہے-
ضمیر تنکیری
ضمیر تنکیری - وہ ضمیر جو غیر متعین چیز یا شخص کے لئے استعمال ہوتا ہے- اسے ضمیر تنکیری کہتے ہیں-
جیسے:- کوئی، کتنا وغیرہ