سگریٹ شاعری اردو غزل | Smoking Cigarette Shayari Urdu
کتنی لگتی ہے یہ بھلی سگریٹ
غم دھواں میں اُڑا گئی سگریٹ
دل نے مانگا ہے جب کبھی سگریٹ
وقتِ خواہش نہیں ملی سگریٹ
یاد تیری ستانے آئی جب
پی گئے بیس تیس کی سگریٹ
یہ بھی احباب کی عنایت ہے
ہاتھ آئی جو ادھ جلی سگریٹ
مَیں سمجھتا تھا، پی رہا ہوں مَیں
یار مجھ کو ہی پی گئی سگریٹ
ایک تیلی تھی، وہ بھی گیلی تھی
کیسے جلتی بھلا مری سگریٹ
ہو گیا ہے دھواں دھواں ماحول
کس غمِ دل نے پھونک دی سگریٹ
پھر بھی شامل ہوئی نہ عادت میں
روز پیتا ہوں مفت کی سگریٹ
چڑھ گئی جب دماغ پر منظر
ایک جھٹکے میں چھوڑ دی سگریٹ__
ڈاکٹر مقبول منظر
پلاموں