Maut Shayari | Death Shayari in urdu موت شاعری اردو
موت کا ڈر کیسا ؟
موت ! موت !! موت !!!
جب دینے لگے دستک
زندگی کے دروازے پر
تو
گھبرانا مت !
ساتھی بنا لینا اسے
لگا لینا خوشی خوشی گلے
کیوں کہ ۔۔۔۔۔؟
زندگی تو بے وفا ہے
ٹھکرا ہی دے گی ایک دن
موت بے شک باوفا ہے
وعدہ نبھاتی ہے ضرور
اور دنیا کا یہی دستور ہے
جس سے جنم لیا
اس دھرتی پر،اسے
ایک دن مرنا ضرور ہے
تو موت سے ڈر کیسا؟
بنالو موت کوہم سفر جیسا
ہاں ساتھیوں......!
اٹھو
چھیڑ دو جنگ
ظلم اودظالم کے سنگ
سچائی سے مکر گئے تو
ڈرتے ڈرتے مر گئے تو
کیوں بڑا بدنام ہوگا
گر برائی کے خلاف
لڑتے لڑتے مر بھی گئے تو
شہیدوں میں تیرا نام ہوگا
دیکھتے دیکھتے
تیرے اصولوں کا
سارا زمانہ غلام ہوگا
شاعر
نظیرالدین خان 'نبلی'
پلاموں، جھارکھنڈ
انڈیا
nknibly@gmail.com