خواب شاعری- خواب پر بہترین شاعری | Khab Shayari| Dream Shayari in urdu
-:-:-:-
اىک دن نکلے گھر سے ہم
ملا راہ میں پھول
پھول اٹھاکر سونگھا
سیدھے پہنچ گئےاسکول
-:-:-:-
-:-:-:-
اسکول جب پہنچے ہم،
لگی ستانے پیاس
ایک کٹورا پانی لےکر
فورآ آیا کیلاش
-:-:-:-
-:-:-:-
پیاس بجھاکر میں نے پوچھا
کب ملےگی کھیر
مانیٹر نے پیٹا مجھ کو
میں بھاگ گیا کشمیر
-:-:-:-
-:-:-:-
وہاں پہنچ کر ہمیں کہیں بھی
ملی نہ کھیر حضور
تب میں سیدھے پیدل چل کر
پہنچ گیا جے پور
-:-:-:-
-:-:-:-
جے پور میں گھر کی یاد
آنے لگی بار- بار
بڑی مصیبت جھیل جھیل کر
آ گئے ہم بہار
-:-:-:-
-:-:-:-
وہاں بہت اندھیرا تھا
میں نے دیپ جلایا
جب دیکھا پیچھے مڑ کر
سب کو ہنستے پایا
-:-:-:-
-:-:-:-
یہ نظم کورا خواب ہے بچوں
جادوئی چھو منتر
میں تو نیند میں بستر پر
میرا من گھوما در در
-:-:-:-
-:-:-:-
_______________
نظیرالدین خان 'نبلی'
ضلع_ پلاموں جھارکھنڈ
انڈیا
-:-:-:-