موبائل فون پر مضمون | موبائل کی اہمیت پر مضمون | Essay on Mobile phone in Urdu
انسان اپنی باتوں کے ذریعے خیالات و جذبات کا اظہار کرتا ہے- جب دور دراز کی رشتے داروں، دوستوں کے پاس کسی پیغام کو پہنچانا ہوتا تھا تو پرانے زمانے میں خطوں کا سہارا لیا جاتا تھا-
جدید دور میں موبائل فون کے ذریعے پیغام ارسال کیا جاتا ہے- دنیا کے کسی بھی خطے میں سیکنڈوں میں باتوں کو پہنچایا جاتا ہے- موبائل نے ذرائع ابلاغ کو آسان بنا دیا ہے-
موبائل فون نے انسان کی زندگی کو بہت آسان بنا دیا ہے- موبائل سے پہلے ٹیلی فون کا استعمال کیا جاتا تھا- وہ کافی بڑا ہوتا تھا- اس کو گھر، دفتر وغیرہ میں ایک ہی جگہ پر رکھنا پڑتا تھا- موبائل کی طرح جہاں چاہے وہاں مرضی کے مطابق آسانی سے نہیں لے جایا جا سکتا تھا-
ٹیلی فون کا ایجاد گراہم بیل نے 1875 عیسوی میں کیا تھا- بہت دنوں تک ٹیلی فون ذرائع ابلاغ کا ذریعہ بنا رہا- اس میں برقی مقناطیس کو تار کے ذریعے ایک جگہ سے دوسری جگہ بھیجا جاتا ہے- ٹیلی فون میں بات چیت ہی ہو سکتی ہے- موبائل سے بہت سے دوسرے کام بھی کئے جاتے ہیں- 1980ء میں امریکہ میں موبائل کا استعمال کیا گیا- موبائل فون انسان کی اہم ضرورت بن چکی ہے-
موبائل فون کے فائدے Benefits of Mobile
موبائل فون انسان کی زندگی کا اہم حصہ بن چکا ہے- موبائل سے کئی کام کئے جاتے ہیں-
موبائل سے دنیا کے کسی بھی حصے میں بات کر سکتے ہیں-
موبائل فون کے چند فوائد درج ذیل ہیں-
موبائل سے SMS ایس ایم ایس بھیج سکتے ہیں -
موبائل سے آنلائن کئی طرح کے کام کر سکتے ہیں-
موبائل سے ویڈیو کالنگ کر سکتے ہیں، مطلب بات کرتے والے اور اس کے آس پاس کے منظر دیکھ سکتے ہیں-
موبائل سے خوبصورت تصویر کھینچ سکتے ہیں-
موبائل گھڑی کا بھی کام کرتا ہے- اس میں وقت دیکھ سکتے ہیں-
موبائل میں الارم سیٹ کر سکتے ہیں- اس سے جن کی نیندیں جلد نہیں ٹوٹتی انہیں وقت پر جگایا جا سکتا ہے-
موبائل کا استعمال ٹیلی وژن کی طرح کیا جاتا ہے-
موبائل میں گھر بیٹھے کھیل کود کے مقابلے کو دیکھ سکتے ہیں-
خبر، نغمہ موبائل میں دیکھا جا سکتا ہے-
گھر بیٹھے ریلوے ٹکٹ، ہوائی جہاز کے ٹکٹ، بسوں کے ٹکٹ خرید سکتے ہیں-
موبائل کا استعمال بنک کی طرح کر سکتے ہیں- اس کے ذریعے روپیہ کو بھیجا اور موصول کیا جا سکتا ہے-
آنلائن گیم موبائل میں کھیل سکتے ہیں-
موبائل سے انٹرنیٹ پر مختلف کام کئے جانے ہیں-
اپنی فرصت کے اوقات میں آنلائن پڑھائی کر سکتے ہیں- وہ بھی من پسند جگہ پر گھر بیٹھے-
گھر بیٹھے آرڈر کر کے کھانے، کپڑے، الیکٹرانک مصنوعات، زیبائش و آرائش کے سامان، مختلف قسم کے آلات وغیرہ منگایا جا سکتا ہے- اس سے وقت کی بچت ہوتی ہے-
موبائل فون سے نوکریوں کے لئے آن لائن درخواست بھیجے جا سکتے ہیں-
موبائل فون سے ای میل کر سکتے ہیں-
موبائل فون گھر بیٹھے پیشے کمانے کا ایک اہم ذریعہ بن چکا ہے-
موبائل سے گھر بیٹھے کئی طریقوں سے اپنی آمدنی میں اضافہ کیا جا سکتا ہے- آپ ویڈیو بنا کر یوٹیوب پر اپ لوڈ کر سکتے ہیں اور وہاں سے پیشے کما سکتے ہیں
اگر آپ کو افسانہ، غزلیں، نظمیں یا کسی بھی معاملے پر لکھنے کا شوق ہے, تو آپ بلاگ بنا کر وہاں اسے شائع کر سکتے ہیں اور لاکھوں کی آمدنی کر سکتے ہیں-
موبائل فون کے نقصانات Demerits of Mobile
جہاں ایک طرف موبائل کے کئی فائدے ہیں وہیں موبائل کا استعمال نقصان بھی پہنچاتا ہے-
موبائل کے زیادہ استعمال سے جسم کی توانائی کم ہوتی ہے- بات کرتے وقت موبائل کو کان سے دور رکھنا ضروری ہے-
موبائل فون کو بائیں سینے کے طرف نہیں رکھنا چاہیے-
موبائل کا زیادہ استعمال آنکھوں کی روشنی کم کر دیتا ہے-
بات کرتے وقت لوگ ایئر فون کا استعمال کرتے ہیں- کچھ لوگ گانے سننے کے لیے کئی گھنٹے تک ائیر فون کان میں لگا کر سنتے رہتے ہیں- جس سے ان کے کان کے پردے پھٹ سکتے ہیں-
بچوں میں گیم کھیلنے کی لت لگ جانے پر وہ گھنٹوں گیم کھیلتے رہتے ہیں- ان سے ان کی آنکھیں اور ہاتھ کی انگلیاں متاثر ہوتی ہیی- کئ بار لوگ موبائل کے ذریعے آن لائن ٹھگی کا شکار ہو جاتے ہیں- بچے گیم کا آئی ڈی خریدتے کے لئے چوری کرنے لگتے ہیں اور کئی بار چوری کر کے والدین کی اے ٹی ایم کا استعمال کر کے لاکھوں روپے تک بھی برباد کر دیتے ہیں-
اب تک ہم نے دیکھا کہ موبائل زندگی کا اہم حصہ بن چکا ہے- وہ زندگی کے مختلف کام میں کار آمد ثابت ہوتی ہے- اس کے فائدہ یا نقصان بھی ہے، لیکن ہمیں اس کا استعمال زیادہ تر فائدہ کے لیے کرنا چاہیے