Dard Bhari Shayari | Rula Dene Wali Shayari | رلائی شاعری | رلا دینے والی شاعری
یار من ہمیں فکرِ روٹیاں رلاتی ہیں
ہوگئی جواں اپنی بیٹیاں رلاتی ہیں
ریت پر بنا دیکھو آشیاں ہمارا ہے
بدلیاں رلاتی ہیں بجلیاں رلاتی ہیں
مسندِ صدارت پر ظلم کی حکومت ہے
کرسیاں رلاتی ہیں وردیاں رلاتی ہیں
خواب میں خیالوں میں آتے ہیں وہی منظر
آج بھی ہمیں ظالم پٹریاں رلاتی ہیں
حال کیا سنائیں ہم یار کیا بتائیں ہم
قبر کی پدر کو یہ تختیاں رلاتی ہیں
رات دن تڑپتے ہیں یاد جب بھی آتا ہے
ماں سے گفتگو کی وہ تلخیاں رلاتی ہیں
تارے گنتے رہتے ہیں چاندنی شبوں میں ہم
آپ کی ہمیں دلکش دوریاں رلاتی ہیں
مصطفیٰ دلکش ممبئی مہاراشٹر الہند