Lafz aur lafz ki qismen لفظ اور لفظ کی قسموں کا بیان-
لفظ کسے کہتے ہیں کیا آپ جانتے ہیں؟
اردو میڈیم آپ کا استقبال کرتا ہے - حاضر ہوں میں ایک نیا پوسٹ لیکر اس میں لفظوں اور لفظ کی قسموں کے بارے میں پڑھیں گے- میں نے اس پوسٹ میں بتایا ہے کہ لفظ کسے کہتے ہیں اور لفظ کی کتنی قسمیں ہیں میں نے نہایت ہی آسان لفظوں میں بتانے کی کوشش کی ہے تاکہ ہر کوئی آسانی سے سمجھ سکے -
اس بلاگ پر اردو قواعد سے متعلق قسط وار معلومات کی سیریز شروع ہو چکی ہے اس میں آپ کے اردو قواعد کے بارے میں پڑھ سکتے ہیں
تو آئیے جانتے ہیں آج کے سبق لفظ اور اس کی قسموں کے بارے میں -
لفظ سے آپ کیا سمجھتے ہیں؟ لفظ کسے کہتے ہیں؟
لفظ : آدمی کے منہ سے جو آواز نکلتی ہے اسے لفظ کہتے ہیں یعنی انسان جو کچھ بھی بولتا ہو اس کا کوئی مطلب ہو یا مطلب نہ ہو، سب لفظ کہلاتے ہیں
لفظ کی تعریف اس طرح بھی کرسکتے ہیں -
بہت سے حروف مل کر ایک لفظ بناتے ہیں۔ حرفوں کے میل کو لفظ کہتے ہیں -
جیسے:
ب+ل=بل ق+ل+م=قلم۔ ص+ن+م=صنم
ہ+ل=ہل۔ چ+م+ک=چمک ن+م+ک=نمک
اوپر درج ہل، قلم، صنم، بل، چمک، نمک وغیرہ لفظ کے مثالیں ہیں-
لفظ کو انگریزی میں ورڈ (word), ہندی میں شبد (शब्द) کہتے ہیں-
لفظ کی کتنی قسمیں ہیں؟
لفظ کی دو قسمیں ہیں۔ جو درج ذیل ہیں:-
(١) موضوع یا کلمہ اور (٢) مہمل
(١) کلمہ یا موضوع
کلمہ کی تعریف: وہ منفرد لفظ ہے جس کے کچھ معنی ہوں۔ یعنی حروف کے ایک ایسے مجموعے کو کلمہ کہا جاتا ہے جس سے کسی بات کا مطلب پوری طرح سمجھ میں آئے۔
جیسے:
١-ساحل کھانا کھایا ہوگا
٢- آپ نے پانی پی لیا
ان جملوں میں کھانا، پانی مہمل ہیں (ویسے سارے الفاظ کلمہ ہے ان جملوں کے)
(٢) مہمل
مہمل کی تعریف: الفاظ کے ایسے مجموعے کو مہمل کہا جاتا ہے جس کے کچھ معنی نہ ہوں.
جیسے:
١ساحل کھانا وانہ کھایا ہوگا
٢– آپ نے پانی وانی پی لیا؟
ان دو جملوں میں "وانہ” اور "وانی” مہمل ہیں
کلمہ اور مہمل کو اور اچھی طرح سے سمجھا جا سکتا ہے-ا ن مثالوں کے ذریعے
کلمہ مہمل۔ کلمہ مہمل
کھانا وانا کتاب اوتاب
گھڑا وڑا کتاب وتاب
آدمی وادمی سونا اونا
بستر وستر قلم ولم
گھڑی وڑی دال وال
آٹا واٹا سبزی وبزی
کلمہ کیا ہے؟
کلمہ اور کلمہ کی قسم
کلمہ کی تین اقسام ہیں
اسم
فعل
حرف
اسم Noun संज्ञा
فعل Verb क्रिया حرف۔ Letter अक्षर
اسم کی تعریف : کسی شخص،کسی جگہ یا کسی شئے کے نام کو اسم کہتے ہیں- ایک جملے میں کہا جائے تو سارے نام اسم ہیں-
جیسے:- احمد پٹنہ، پاپڑ، ندی، گنگا، سورج، چاول وغیرہ
اسم کو درج ذیل فہرست سے اور اچھی طرح سے سمجھا جا سکتا ہے- سارے متال اسم کے مثال ہیں-
مثلاً
آدمیوں کے نام: راحت، سراج، اقبال، میر وغیرہ
جانوروں کے نام: کتا، بلی، ہاتھی، بیل وغیرہ
پرندوں کے نام: مور، مینا، باز، کوا، چیل وغیرہ
شہروں کے نام: پٹنہ، رانچی، گیا، بوکارو وغیرہ
پہاڑوں کے نام: ہمالہ، پارسناتھ، اراولی وغیرہ
اناجوں کے نام: چاول، گندم، چنا، مٹر، مسور وغیرہ
سبزیوں کے نام: بیگن، کدو، گوبھی، کریلا وغیرہ
پھلوں کے نام: سیب، انار، کیلا، جامن وغیرہ
مختصر میں کہا جائے تو سارے نام اسم ہیں- جیسے:- گاؤں کے نام، کھلونے کے نام، سڑکوں کے نام، گلیوں کےنام، درختوں کے نام، گاڑیوں کے نام، اشٹیشنوں کے نام، کیڑوں کے نام, دکانوں کے نام، اسکولوں کے نام، کتابوں کے نام، جنگلوں کے نام، راستوں کے نام، پھولوں کے نام، مکانوں کے نام، مسالوں کے نام، سیاروں کے نام، بچوں کے نام، سمنروں کے نام، ملکوں کے نام وغیرہ وغیرہ-
اسم کی بہت لمبی فہرست بنائی جا سکتی ہے- اسم کو سمجھنے اور یاد رکھنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ کوئی بھی نام اسم ہے- اسم کی قسموں کے اور اسم کی مثال بھی ہے-
فعل کی تعریف : فعل وہ کلمہ ہے جس سے کسی کام کا ہونا یا کرنا ظاہر ہو- یہ کسی بھی زمانہ میں ہو سکتا ہے- اس میں زمانے کی قید نہیں ہے-
دنیا کے تمام کام فعل کی متالیں ہیں-فعل کا لفظی معنی ہی 'کام' ہے-
جیسے:-آنا، جانا ،سونا، رویا، ہنسا، آیا، آیا ہے، آیا تھا، آیا ہوگا، آنے والے ہیں-
سونا، سویا، سویا ہے، سویا تھا، سو رہا تھا، سو رہا ہوگا، سویا ہوگا، سو، سوجا وغیرہ
کھیلنا، کھیلا، کھیلاتھا، کھیل رہا ہے، کھیلا ہوگا، کھلنے والا تھا، کھیل چکا ہے کھیل رہے ہو، کھیلو کھیلتا تھا، کھیل چکا تھا، کھیل رہا ہوگا وغیرہ
پڑھنا، پڑھ رہا تھا، پڑھے تھے، پڑھ رہے ہو، پڑھا تھا، پڑھتے تھا، پڑھا وغیرہ
حرف کی تعریف : حرف وہ کلمہ ہے جو اپنا معنیٰ ظاہر کرنے کے لئے دوسرے کا محتاج ہو- جیسے:- از، پر، تک، سے وغیرہ