عالمِ دین سے شادی کرنے کے فوائد
آج کل کالج میں تھوڑا بہت پڑھ لکھ کر لڑکیوں کا مزاج اس طرح ہوجاتا ہے کہ اگر ان کے نکاح کے لیے کوئی عالم یا داڑھی والا دیندار لڑکا تجویز کیا جائے تو وہ منع کر دیتی ہیں کہ ہمیں مولانا اور داڑھی والے سے شادی نہیں کرنی یعنی ہیرو ٹائپ لڑکا ہی چاہیے شاید انہیں مولاناؤں کی خوبیوں اور ان کے ساتھ شادی کرنے کے فوائد کا علم نہیں ورنہ وہ اپنے لیے عالم لڑکے کو ہی ترجیح دیں-
چنانچہ مندرجۂ ذیل میں چند فوائد کا ذکر کیا جاتا ہے
❶ نیک صالح عالم جہیز کی مانگ نہیں کرتا
❷عالم اپنی بیوی کے مکمل حقوق سے واقف ہوتا ہے اور حق تلفی نہیں کرتا
❸ عالم اپنی بیوی کو بہت خوش رکھتا ہے
❹عالم اپنی بیوی کا گھر اور کچن کے کاموں میں بھی ہاتھ بٹاتا ہے
❺عالم اپنی بیوی کو پردے میں رکھتا ہے کیونکہ بے پردہ عورت شیطان کا نوالہ ہوتی ہے
❻عالم اپنی بیوی کی دنیا و آخرت دونوں کا خیال رکھتا ہے اس لیے اس کو دین دار بناتا ہے نماز روزہ کی تاکید کرتا ہے
❼عالم کی بیوی کی معاشرے میں الگ ہی شان ہوتی ہے سبھی عورتیں ادب سے پیش آتی ہیں-
❽عالم اپنی بیوی کی تلخ باتوں پر جلدی غصہ نہیں ہوتا اور اگر ہوتا بھی ہے تو بہت جلد اپنے غصے پر قابو پا لیتا ہے
❾عالم اپنی بیوی پر ظلم و ستم نہیں کرتا اس کو بے جا ڈانٹتا ڈپٹتا نہیں اور نا ہی اس پر ہاتھ اٹھاتا ہے
0❶عالم نہ ہی کنجوس ہوتا ہے اور نہ ہی فضول خرچ کرنے والا بلکہ اپنی حیثیت کے مطابق تمام ضروریات پوریت کرتاہے
❶❶عالم سود جوا لاٹری اور تمام حرام کمائی سے بچتا ہے اور اپنے اہل و عیال کو بھی محفوظ رکھتا ہے
❷❶عالم اپنے بچوں کی صحیح تربیت کرتا ہے اور انہیں دینی تعلیم سے آراستہ کرتا ہے
❸❶عالم اپنی بیوی کو روٹھنے نہیں دیتا اگر روٹھ جائےتو منا لیتا ہے
❹❶عالم اپنی بیوی سے بے وفائی نہیں کرتا یہی وجہ ہے کہ عالم کے یہاں طلاق کی نوبت کم آتی ہے
❺❶عالم معاشرے کا سب سے شریف انسان ہوتا ہے کسی سے لڑائی جھگڑا نہیں کرتا