ناول کا فن | ناول کی تعریف Novel ki tareef in Urdu
ناول اردو ادب کی معروف صنف ہے- اس کے تعلق سے اپنے خیالات کا اظہار کیجئے-
ناول انگریزی کا لفظ ہے, جس کے معنی ہیں : نیا- ناول کا فن انگریزی سے اردو ادب میں آیا- ناول میں عام طور پر قصے ہی بیان کئے جانے ہیں- لیکن وہ داستانوں کی طرح قصے نہیں ہوتے- ناول میں کسی ایک فرد اور اس سے وابستہ چند افراد کی کہانی بیان کی جاتی ہے- ناول میں سیدھی سچی واقعہ بیان کیے جاتے ہیں- جو ہماری عام زندگی کی ترجمانی کرتے ہیں- اس لئے یہ ہماری معاشرتی زندگی کا نقشہ پیش کرتی ہیں- ناول میں کردار نگاری، منظر نگاری، جذبات نگاری، واقعات کا ربط تسلسل سے ہوتا ہے- جو ناول کی تکمیل میں معاون ثابت ہوتی ہے-
ناول کے اجزائے ترکیبی میں پلاٹ، کردار نگاری، مکالمہ، مرکزی خیال کی بڑی اہمیت ہے- ابتدا میں ناول داستان کے زیر اثر لکھی گئی، اس لئے اس میں کئی کہانیاں ہوتی تھیں- ایسا پلاٹ مرکب پلاٹ کہا جاتا ہے- لکھنے والے کو دھیان رکھنا ہوتا ہے کہ ان میں ربط و تسلسل برقرار رہے- پلاٹ واقعات کی ترتیب کو کہتے ہیں اور ان واقعات میں ربط کا ہونا لازمی ہے- جس ناول میں پلاٹ منظم، مربوط ہو- کہانی عام ,زندگی سے قریب ہو، کردار ہر پہلو سے متعارف ہوں- مکالمے دلچسپ و برجستہ ہوں- زبان صاف ستھری اور عام بول چال سے قریب ہو- وہ کامیاب ناول سمجھا جاتا ہے- اردو میں ناول نگاری ڈپٹی نذیر احمد نے شروع کی اور عبدالحلیم شرر، مرزا ہادی رسوا، پریم چند اور قرۃ العین حیدر وغیرہ نے بڑا نام کمایا-