رمضان المبارک پر مضمون | Essay on Ramadan Mubarak
رمضان کا مہینہ عربی سال کا نواں مہینہ ہے- رمضان کا مہینہ مسلمانوں کے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہے- اس کی بڑی تعظیم کی جاتی ہے- اردو میڈیم میں اردو مضامین زمرے کے تحت پیش ہے رمضان المبارک پر مضمون-
یہ مضمون سبھی جماعت کے طالب علموں کے لئے مفید ثابت ہو سکتا ہے- خاص کر دسویں جماعت کے طالب علم اس سے کافی فائدہ اٹھا سکتے ہیں-
رمضان المبارک پر مضمون Essay on Ramzan
رمضان المبارک قمری سال کا نواں موت ہے- یہ اس ماہ میں روزے رکھنے جاتے ہیں- اسلام کے پانچ ارکان ہیں- انھیں ارکان میں روزہ بھی شامل ہے- اس ماہ کی بڑی قدر و منزلت ہے- اس ماہ کا مسلمان بے صبری سے انتظار کرتے ہیں- اس کے لئے خاص انتظام اور اہتمام کیا جاتا ہے-
زیادہ تر مسلمان اس ماہ میں روزے رکھنے ہیں- روزہ ہر مسلمان پر فرض ہے- چاہے مرد ہو یا عورت سب پر رمضان کے روزے فرض کیے گئے ہیں- روزہ کا سادہ مطلب ہے طلوع آفتاب،فجر سے پہلے سے لیکر سورج غروب ہونے تک ،مغرب کی اذان ہونے تک نہ کجھ کھانا نہ کچھ پینا- روزہ رکھنے کی نیت سے کچھ کھانے کو سحری کہتے ہیں- اور روزہ کھولنے کی نیت سے کچھ کھانے کو افطار کہتے ہیں-