عیدالفطر پر مضمون |عید پر مضمون | Essay on Eid in Urdu
عید الفطر کو عید بھی کہا جاتا ہے- عید مسلمانوں کا خاص تہوار ہے- ساری دنیا کے مسلمان عیدالفطر کا تہوار مناتے ہیں- عید خوشی کا تہوار ہے-- اب سوال پیدا ہو سکتا ہے کہ عید کب منائی جاتی ہے- عید رمضان مہینہ ختم ہونے کے بعد منائی جاتی ہے- دوسرے لفظوں میں کہیں تو عیدالفطر ایک شوال کو منائی جاتی ہے- شوال عربی سال کے دسویں مہینہ کا نام ہے-
رمضان المبارک کے آخری دن چاند نظر آنے کے اگلے دن عید منائی جاتی ہے- عید کے دن مسلمان عید گاہ میں عید کی نماز پڑھنے ہیں- اس دن بچے، بوڑھے جوان سبھی اپنی صلاحیتوں کے مطابق نئے نئے کپڑے پہنتے ہیں- عطر و خوشبو لگا کر عید کی نماز پڑھنے جاتے ہیں- بچے بہت زیادہ خوش ہوتے ہیں کیونکہ انہیں عیدی ملتی ہے- سبھی بہت خوش نظر آتے ہیں-
عید کے دن عید گاہ میں کافی چہل پہل رہتی ہے- عید گاہ کے پاس مٹھائی کی دکان، کھلونے کے دکان،چاث پکوڑے اور پان کے دکان لگے ہوئے رہتے ہیں- عید کے اندر لوگ جمع ہو کر دو رکعت عید کی نماز پڑھنے ہیں- اس کے بعد خطبہ پڑھا جاتا ہے- نماز پڑھنے کے بعد ایک دوسرے کے گلے ملتے ہیں اور عید کی مبارکباد دیتے ہیں- عید محبت اور بھائی چارے کا تہوار ہے- پھر سبھی لوگ گھر واپس لوٹتے ہیں- گھر گھر جاکر سویاں کھاتے اور کھلاتے ہیں- عید کے دن عید ملن پروگرام بھی ہوتا ہے جس میں غیر مسلم بھی شامل ہوتے ہیں-
عید کا پیغام | عید کی نصیحت
عید خوشی و مسرت کا تہوار ہے- یہ نفرتوں کو مٹانے والا تہوار ہے- یہ بھائی چارے اور امن کا پیغام دیتا ہے- ملک میں امن اور محبت کو بڑھانے کا کام کرتا ہے-