نظم حقیقت حسن سےسوال و جواب | حقیقت حسن مشقی سوالات
سوال: حسن نے خدا سے کیا سوال کیا ہے؟
جواب: حسن نے خدا سے سوال کیا کہ دنیا میں تو نے مجھے حسن دیا- مگر اے خدا مجھے لازوال کیوں نہیں بنایا؟
سوال: خدا اور حسن کے درمیان گفتگو کی خبر زمین کے باسیوں کو کس طرح ہوئی؟
جواب: خدا اور حٹ کے درمیان گفتگو کی خبر چاند نے سنی- اور چاند نے فلک پر عام کر دیا- فلک نے ستاروں کو سنائی- ستاروں نے سحر کو، سحر نے شبنم کو اور شبنم نے کلی کو سنائی- کلی نے پوری زمین کے واسیوں کو سنائی-
سوال: پھول کلی موسم بہار اور شباب کو شاعر نے سوگوار کیوں کہا ہے؟
جواب:- دنیا کی ہر چیز فانی ہے اس طرح پھول کلی موسم بہار اور شباب کو بھی زوال ہے- اس حقیقت کو جاننے پر ان میں سوگواری چھا گئی- اس لیے شاعر نے انہیں سوگوار کہا ہے-