فعل کی تعریف اور اقسام | Verb in Urdu | فعل کسے کہتے ہیں؟
فعل ناقص کسے کہتے ہیں؟ فعل ناقص کی تعریف کریں-
فعل ناقص کی تعریف- جس فعل میں کسی کام کا کرنا ثابت نہیں ہوتا ہے بلکہ کسی حالت یا کیفیت کا تسلط پایا جاتا ہے جیسے اختر بیمار ہے- بارش ہوئی تھی وغیرہ- ان مثالوں میں' تھی ' اور ہیے فعل ناقص ہیں- کیونکہ ان سے کسی کام کا کیا جانا ثابت نہیں ہوتا بلکہ کسی حالت یا کیفیت کا پتہ چلتا ہے-
فعل معروف کسے کہتے ہیں؟ فعل معروف کی تعریف کریں-
فعل معروف کی تعریف- وہ فعل جس کا فاعل یعنی کام کرنے والا معلوم ہو، اسے فعل معروف کہتے ہیں-
فعل معروف کی مثال- ساجد نے کھانا کھایا- اقبال نے مضمون لکھا - زاہد نے پھول توڑا-
ان سبھی جملوں میں کام کرنے والا معلوم ہے-
فعل مجہول کی تعریف کریں-
فعل مجہول کی تعریف- اس فعل کو کہتے ہیں جس کا فاعلل یعنی کام کرنے والا معلوم نہ ہو-
فعل مجہول کی تعریف- کپڑے دھل گئے- کتاب لکھی گئ- مکان بن گیا وغیرہ - ان سب مثالوں میں فاعل معلوم نہیں ہے- کام کس نے کیا معلوم نہیں ہے-
فعل امر کی تعریف کریں-
فعل امر کی تعریف- فعل امر وہ فعل ہے جس میں کام کرنے کا حکم پایا جائے-
فعل امر کی مثال- گھر جاؤ، کتاب پڑھو- سو جاؤ- بازار جاؤ- کھانا کھاؤ-
اوپر کی جملوں میں کام کرنے کا حکم دیا گیا ہے- سبھی فعل امر کے مثال ہیں-
فعل نہی کسے کہتے ہیں؟
فعل نہی کی تعریف- فعل نہی وہ فعل ہے جس میں کام کرنے سے منع کیا جائے
فعل نہی کی مثال- مت کھیلو- مت گاؤ- ہنسو مت- گالی مت بکو- شراب مت پیو-
اوپر کے جملوں میں کام کرنے سے منع کیا گیا ہے- سبھی جملے فعل نہی کی مثال ہیں-
فعل نہی کی پہچان- فعل نہی والے جملے کے فعل میں مت لگا رہتا ہے-