شب برات پر مضمون | شب برات مضمون | شب برات کی فضیلت |Essay on Shab-e-Barat
احمد علی خان رضوی |
مضمون نگار- احمد علی خان رضوی
شعبان المعظم عربی سال کا ایک مہینہ ہے- اسی ماہ میں شب برات منائی جاتی ہے- اس تحریر میں شب برات سے متعلق مواد پیش کی گئی ہے، جسے مضمون اور تقریر کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے-
مبارک رات میں الله تبارک و تعالیٰ گنہگاروں کے گناہوں کو معاف فرماتا ہے- یہ رات جاگ کر عبادت کرنے والی رات ہے- اس رات میں قرآن پاک کی تلاوت زیادہ سے زیادہ کرنے کو اور صلوة التسبيح پڑھنے کو کہا گیا ہے-
عبادت کی رات کو خوب عبادت کریں اور اپنے گناہوں سے مغفرت کی خوب دعا کریں- اس طرح پکی سچی توبہ کریں کہ الله تعالیٰ راضی ہو جائے- شعبان کی چودھویں رات آفتاب غروب سے لے کر فجر تک الله تعالیٰ اپنے تمام بندے - بندیوں کی دعائیں قبول فرماتا ہے اور ہر نیک مرادوں کو پوری فرماتا ہے-
شب برات کی فضیلت | دعا کی مقبولیت
اس رات میں الله تبارک و تعالیٰ گنہگاروں کے گناہوں کو معاف فرماتا ہے- یہ رات جاگ کر عبادت کرنے والی رات ہے- اس رات میں قرآن پاک کی تلاوت زیادہ سے زیادہ کرنے کو کہا گیا ہے- اس کے علاوہ تسبیحات کے ساتھ نوافل کو خاص طور پر اہتمام کریں- الله تعالیٰ کا خوب ذکر کریں- صدقہ نکالیں- اسی رات کو سال بھر کا حساب و کتاب ہوتا ہے- رزق تقسیم کیا جاتا ہے- اس رات کو بے شمار گنہگاروں کو گناہوں سے معافی ملتی ہے-
سوائے چند لوگوں کے شراب پینے والے شرابی، ماں باپ کے نافرمانی کرنے والی اولاد، ایک دوسرے سے بغض و کینہ رکھنے والے، رشتہ ناطہ توڑنے والے کی دعا قبول نہیں ہوتی- جب تک وہ مذکورہ گناہوں سے عزم مصمم کے ساتھ توبہ نہ کر لے-
شب برات میں احتیاط
وفات پا چکے اعزا و اقرباء ان کے مغفرت کے لئے قبرستان جائیں اور ان کی قبروں پر فاتحہ پڑھیں اور ان کی مغفرت کی دعا کریں- صرف اگربتی جلا کر واپس نہ آ جائیں، اس لئے کہ قبرستان میں آگ لے جانا سخت منع ہے- اگر قبرستان میں خوشبو کرنا مقصود ہے تو عطر اور گلاب جل کا چھڑکاؤ کریں- اپنے ماں باپ یا فوت شدہ لوگوں کی قبر پر گل پوشی کریں- یہ سب شرعاً جائز ہے بلکہ کار ثواب ہے- شب برات کے مبارک موقع پر پٹاخہ اور آتش بازی سے دور رہیں اور اپنے بچوں کو بھی سمجھا بجھا کر یا ضرورت پڑے تو سختی سے پرہیز کرنے کو کہیں- ان سب چیزوں میں اپنی کمائے ہوئے محنت کے پیسوں کو فضولیات میں خرچ نہ کریں- فضول خرچ کرنے والا شیطان کا بھائی ہوتا ہے (القرآن) بلکہ اسی پیشے کو اپنے بچے اور بچیوں کی پڑھائی پر لگائیں- غریب اور نادار کی امداد کریں تاکہ آپ کے بچے بچیوں کو مستقبل روشن اور تابناک ہو سکے-
اس موقع پر گھروں میں جو بھی شیرنی بنائیں اسے فاتحہ کریں اور غریب ومفلس تک پہنچانے کی کوشش کریں- کسی بھی فاتحہ شدہ شیرنی پر مسکینوں کا حق ہوتا ہے بلکہ اور ثواب بڑھ جاتا ہے-
شب برات کے ہی دن ہمارے ہم وطن بھائیوں کا بھی ہولی کا تہوار ہے- اس لئے بلا وجہ گھر سے نہ نکلیں- اگر گھر سے باہر نکلنا ایک دم ضروری ہی ہو تو احتیاط سے نکلیں- پھر بھی اگر ہولی کا رنگ پڑ جاتا ہے تو مسکراتے چہرے سے گھر آ کر لگے ہوئے رنگوں کو صاف کر لیں- بلا وجہ بات کو بڑھانے کی ہرگز کوشش نہ کریں- اس ملک میں سبھی کو اپنے اپنے طور پر تہوار منانے کی جمہوری آزادی ہے- بس اتنا خیال رکھیں کہ ہمیں نفرت پھیلانے والے لوگوں میں نہیں بلکہ محبت کا پیغام دینے والے لوگوں کی طرح رہنا ہے اور ہم لوگ رہتے ہی ہیں- یہ ملک ہندوستان ہمارا ملک ہے- اس لئے ہم کبھی بھی اس ملک کے ماحول کو خراب نہیں ہونے دیں گے- نفرت کو مٹا کر محبت سے پیش آتے ہیں اور آتے رہیں گے- ان شاءالله تعالیٰ اگر کسی کو رنگوں سے صحیح معنوں میں بچنا ہے تو آپ خود احتیاط کریں- گھر سے باہر ہی نہ نکلیں کوئی مسئلہ ہی نہیں ہوگا-
چودھویں رات کو عبادت کریں- بعد فجر قبرستان جائیں- مرحومین کی قبروں پر فاتحہ پڑھیں اور پندرہ تاریخ کو روزہ رکھیں- اس سے گذشتہ ایک سال کے گناہ صغیرہ معاف ہوتے ہیں اور آنے والے رمضان کی تیاری بھی ہو جائے گی- سارے لوگ کوشش کریں کہ رات کا وقت مسجدوں میں گذرے اور اپنی دنیا و آخرت سنوارنے کی مکمل کوشش کریں-