واحد سے جمع بناتے کا قاعدہ | واحد جمع فارسی میں
جھارکھنڈ اکیڈمک کونسل JAC کے نصاب میں فارسی زبان بھی شامل ہے - اس کے تحت فارسی نصاب، فارسی قواعد ، فارسی میں مضمون نویسی اور فارسی ترجمہ کو پڑھنا ہے- اس پوسٹ میں فارسی میں واحد سے جمع بناتے کا قاعدہ بتایا گیا ہے-
واحد سے جمع کیسے بناتے ہیں فارسی میں
واحد - واحد وہ کلمہ ہے جو ایک عدد کو بتائے - کسی ایک شئے، ایک شخص یا کسی ایک اسم کو بتائے-
مثال سگ (کتا), پدر (باپ)، مادر (ماں )
پسر (بیٹا) , دختر (بیٹی) , برادر (بھائی)
زن ( عورت )، برگ ( پتا ) ، خواہر (بہن)
فیل (ہاتھی)، اسپ (گھوڑا)، گاؤ (گائے)
ج
جمع- جمع وہ کلمہ ہے جس سے دو یا دو سے زیادہ اسموں کی تعداد ظاہر ہو -
سگان، پدران، مادران، پسران، دختران، برادران، زنان، برگہا، خواہران، وغیرہ
فارسی میں جمع بنانے کا قاعدہ
جاندار واحد اسموں کے آخر میں ان بڑھا دینے جمع بن جاتا ہے-
جیسے
مرد سے مردان
سگ سے سگان
طفل سے طفلان
زن سے زنان
فیل سے فیلان-
غیر جاندار اسموں کے آخر میں ھا بڑھا دینے سے جمع بن جاتا ہے
جیسے
چھوٹے جاندار اسم کی جمع بھی اس کے آخر میں ھا جوڑ کر بناتے ہیں
جیسے
سبز سے سبزھا
طائر سے طائرھا
ثمر سے ثمرھا
جاندار اسموں کے عضو یا کسی حصے کی جمع بھی ہا جوڑ کر بناتے ہیں
جیسے
دست سے دستہا
برگ سے برگہا
جسم سے چسمہا
پا سے پاھا
جن اسموں کے آخر میں ہ لگا ہو تو ہ کو ہٹا کر گان بڑھا دیتے ہیں اس سے جمع بن جاتا ہے-
جیسے
پرندہ سے پرندگان
چرندہ سے چرندگان
بندہ سے بندگان
درندہ سے درندگان-
جن اسموں کے آخر میں و ہو تو اس کے آخر میں یا بڑھا دینے سے جمع بن جاتا ہے
جیسے
جنگجو سے جنگویاں
جو سے جویاں
اس طرح فارسی میں جمع آسانی سے بنا سکتے ہیں- قاعدہ جان جانے کے بعد رٹنا نہیی پڑے گا-