اسم علم کی قسمیں Ism Alam ki qism علم کسے کہتے ہیں؟
علم کسے کہتے ہیں؟ علم کی تعریف کریں-
کسی خاص نام ،خاص جگہ، خاص شئے کے نام کو اسم علم کہتے ہیں-
اسم علم کی کتنی قسمیں ہیں تعریف کریں
اسم علم کی پانچ قسمیں ہیں-
- کنیت
- عرف
- لقب
- خطاب
- تخلص
کنیت- کنیت وہ علم یا نام ہے جو کسی رشتے،نسبت کے بنا پر رکھا جائے- اس کی پہچان یہ ہے کہ اس نام کے شروع میں ابو،بنت،ابن،ام وغیرہ لگا رہتا ہے- جیسے- ام کلثوم، ابن مریم، ابو طالب وغیرہ
عرف - پکارو نام کو عرف کہتے ہیں-یہ اصل نام کے بدلے وہ نام ہوتا ہے جس نام سے لوگ پکارتے ہیں- جیسے- منا، گڈو، چنو، ببلو وغیرہ
لقب- لقب وہ علم یا نام ہے جو کس کو اچھے کام کے لئے عوام کی طرف سے دیا جانے جیسے- کوئی بہادی کا کام کرتا ہے تو عوام اسے پہلوان کہنے لگتے ہے- باپو،مہاتما لقب کے مثال ہیی
خطاب- خطاب وہ علم ہے جو کسی اچھے کام کرنے والے کو حکومت کی طرف سے نام دیا جاتا ہے
جیسے بھارت رتن، دیش رتن وغیرہ
تخلص- شاعر اصل نام کے بدلے شاعری کرنے کے لئے ایک چھوٹا نام رکھتا ہے- جسے تخلص کہتے ہیں- جیسے- غالب، میر، حالی، شاد وغیرہ تخلص کے مثال ہیں-