Benefits of Saffron | زعفران کے فائدے
زعفران پرانی ایک جڑی بوٹی ہے-
زعفران جو کیسر کے نام سے جانا جاتا ہے، یہ قدیم زمانہ کی جڑی بوٹی ہے، اگر خالص مل جائے تو اس کے استعمال کے بیشمار فائدے ہیں۔
زعفران کے فوائد
زعفران گردے، مثانے اور جگر کو قوت دیتا ہے
جسم کی ہڈیوں کو مضبوط اور کمر کو پختہ رکھنے میں اکسیر مانا گیا ہے
زعفران بخار کی حالت میں دن میں دو بار پانی میں ملا کر کھلایا جائے تو بخار اتر جاتا ہے۔
زعفران گردے کے درد میں آرام پہنچاتا ہے۔
زعفران خارش ہونے کی صورت میں فائدہ مند ہے۔
زعفران بوجھل طبیعت میں تقویت دیتا ہے۔
زعفران کے استعمال سے بلغم کا اخراج بآسانی ہوجاتا ہے۔
زعفران، عورتوں کے مخصوص امراض مثلا حیض کی کمی، حیض رک رک کر آنا وغیرہ امراض میں دینا مفید ہے۔
زعفران پیشاب کی رکاوٹ میں دینا فائدہ مند ہے۔
زعفران شوگر کے مریضوں کے لئے بھی قیمتی تحفہ ہے۔
زعفران کا شربت بنا کر حاملہ خواتین کو پلایا جائے تو بچے کی نشو و نما اور خود حاملہ کے لئے فائدہ مند ہوگا۔
زعفران بھوک کی کمی کو دور کرتا ہے اور ہاضمہ بھی درست رکھتا ہے۔
زعفران ڈپریشن اور بے خوابی کے مریضوں کے لئے مجرب مانا گیا ہے۔
زعفران یاداشت اور قوت حافظہ کو بڑھاتا ہے۔
زعفران وزن کم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔