گرمی کے موسم پر مضمون | گرمی پر مضمون | Essay on Summer Season
ہمارے ملک بھارت میں چار موسم پائے جاتے ہیں- یہ چار موسم برسات کا موسم، سردی کا موسم، بہار کا موسم اور گرمی کا موسم-
اردو میڈیم میں پیش ہے گرمی کے موسم پر مضمون-
گرمی کا موسم جسے موسم گرما بھی کہتے ہیں- گرمی کے موسم پر مضمون کو سادہ اور سلیس زبان میں لکھنے کی کوشش کی گئی ہے-
گرمی کا موسم ہندوستان کا ایک خاص موسم ہے- گرمی کا موسم سردی کے موسم کے بعد آتا ہے- گرمی کا موسم عام طور پر اپریل میں شروع ہوتا ہے اور جولائی تک رہتا ہے- عموماً گرمی کا موسم چار مہینے تک اپنا اثر دکھاتا ہے- گرمی کا موسم مطلب بےشرمی کا موسم-
گرمی کے موسم میں دن بڑی اور راتیں چھوٹی ہو جاتی ہیں- موسم خشک ہو جاتی ہے- ہواؤں سے نمی غائب ہو جاتی ہے- گرم اور تیز ہوائیں چلنا شروع ہو جاتی ہے- گرمی سے سب پریشان ہو جاتے ہیں- جسم پسینے میں شرابور ہو جاتی ہے- کپڑوں پر چکٹ جم جاتا ہے- حیوان، انسان، چرند، پرند سبھی ہلکان ہو جاتے ہیں- گرمی سے سب پریشان ہو جاتے ہیں- درخت بھی جھلس جانے ہیں- گرم اور تیز ہواؤں سے لوگ بے حال ہو جاتے ہیں- گرم ہواؤں کے سبب لو لگ جاتی ہے- لسی کی دکانوں پر خوب بھیڑ لگتی ہے- سڑکوں پر اور بازاروں میں سناٹا پسر جاتا ہے- شام کے وقت چہل پہل بڑھ جاتی ہے- دوپہر میں چلچلاتی دھوپ میں لوگ نکلنا پسند نہیں کرتے-
گرمی کا موسم پریشانی کا عالم
گرمی کا موسم کئی مشکلات ساتھ لے کر آتا ہے- ندیوں کا پانی سوکھ جاتا ہے- جس سے جانوروں کو پانی کی قلت ہو جاتی ہے- وہ پیاس کے مارے ادھر ادھر بھٹکنے لگتے ہیں- پانی کی تلاش میں جنگلوں سے نکل کر شہروں اور گاؤں میں پہنچ جائے ہیں- جس سے کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے-
کنویں اور چاپا کلوں کے پانی کی سطح نیچے چلی جاتی ہے- کہیں کہیں تو پانی ندارد ہو جاتی ہے- سرکار کو ٹینکروں سے پانی کی سپلائی کرنی پڑتی ہے- نلوں کے پاس پانی کے لئے لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں- لوگ آپس میں جھگڑا بھی کر لیتے ہیں- مار پیٹ کی نوبت پیدا ہو جاتی ہے-
ایک صوبہ دوسرے صوبے سے پانی کے لیے الجھ پڑتے ہیں- کاویری جل وواد اس کی ایک اہم مثال ہے-
گرمی کے موسم کے فائدے
گرمی کا موسم زائد فصلوں کے لئے مفید ہے- اس موسم میں سبزیاں کثرت سے پیدا کی جاتی ہے- اس موسم میں تربوزہ، خربوزہ، ککریاں کافی مقدار میں پیدا ہوتی ہیں- کلفی، ستو، ٹھنڈی چیزیں کھانے کا خوب من کرتا ہے- لوگ گھروں میں فریج کا استعمال کر نئی نئی طرح کی کھانے کی چیزیں تیار کرتے ہیں- بچوں کا پسندیدہ پھل آم اسی موسم میں پھلتے ہیں- گرمی کی چھٹی میں بچے آم کے پیڑوں اور پھلوں کا خوب مزہ لیتے ہیں-
گرمی کے موسم میں لوگ دن بھر بے چینی محسوس کرتے ہیں- پنکھے اور کولر کے سہارے بدن کو ٹھنڈک پہنچاتے ہیں- جہاں بجلی نہیں ہوتی ہے وہاں لوگ درختوں کے ساۓ میں دن گزارنے ہیں- رات کو کھلے آسمان کے نیچے نیند کا مزہ لیتے ہیں-
گرمیوں کی چھٹیوں پر مضمون
گرمی کا موسم سبھی کے لئے پریشانی کا باعث بنتا ہے- بچے، پوڑھے، جوان سب ہونے ہیں ہلکان- گرمی کا موسم بچوں کے لئے خوشی کا موسم ہوتا ہے کیونکہ اس موسم میں اسکول میں لمبی تعطیل ہوتی ہے- ہمارے ملک بھارت میں اسکول مارننگ ہو جاتی ہے اور جلدی چھٹی بھی کر دی جاتی ہے- گرمی کے موسم میں تقریباً سبھی قسم کے اسکولوں میں 22 سے 25 دنوں تک چھٹی کر دی جاتی ہے- بچے چھٹی کے موقع پر اپنی پسندیدہ جگہوں پر سیر کرنے جاتے ہیں- زیادہ تر بچے گرمی کی چھٹی میں نانی کے گھر جاتے ہیں-
کسی نے کیا خوب کہا ہے ہے
کتنا پیارا نانی کا گھر
ہم کو رہتی موج وہاں پر
ان مضامین کو بھی پڑھیں -
سردی کا موسم پر مضمون