Essay on Republic DAY URDU MEDIUM | یومِ جمہوریہ پر مضمون
ہمارے ملک ہندوستان میں کئی تہوار منائے جانے ہیں- ان میں کچھ مذہبی تہوار، کچھ موسمی تہوار تو کچھ قومی تہواروں کے نام شامل ہیں- اس پوسث میں آپ قومی تہواروں کے بارے میں بڑھ سکتے ہیں- اردو میڈیم ہر خاص موضوع پر مضمون شائع کرتا رہا ہے- مضمون آسان لفظوں میں پیش کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تاکہ آپ آسانی سے سمجھ سکیں-
ہمارے ملک ہندوستان میں قومی تہواروں میں خاص طور پر یومِ آزادی، یومِ جمہوریہ اور گاندھی جینتی منانے جاتے ہیں- اس پوسٹ میں یوم جمہوریہ پر مضمون تحریر کیا گیا ہے- اسے ٢٦ جنوری کے موقع پر تقریر کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے-
یوم جمہوریہ ایک قومی تہوار ہے- یہ ہندوستان کے سبھی صوبوں میں منایا جاتا ہے- یومِ جمہوریہ کو 26 جنوری بھی کہا جاتا ہے- یہ ہر سال 26 جنوری کو منایا جاتا ہے- یہ پورے ملک بھارت میں جوش و خروش کے ساتھ منایا جانے والا تہوار ہے- اسے سبھی مذہب کے ماننے والے لوگ مناتے ہیں- سرکاری اسکولوں، کالجوں، دفاتر سمیت ہر سرکاری و پرائیویٹ محکموں میں یوم جمہوریہ شان و شوکت سے منایا جاتا ہے-
یوم جمہوریہ کیوں مناتے ہیں
ملک آزاد تو ہو گیا تھا مگر اپنا آئین نہیں تھا- اس لۓ بھارت کا اپنا دستور بنانے کے لئے ایک کمیٹی بنائی گئی- اس کی ڈاکٹر بهیم راؤ امبیڈکر نے صدارت کی- ان کی نگرانی میں 29 اگست 1947 کو سات رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، جسے ملک کا دستور مرتب کرنے میں 2 سال 11 ماه اور 18 دن لگے- دستور ساز اسمبلی کے مختلف اجلاس میں اس نئے دستور کی ہر ایک شق پر کهلی بحث ہوئی، پھر 26 نومبر 1949 کو اسے قبول کر لیا گیا- اس آئین کو 26 جنوری 1950 کو نافذ کیا گیا- اس دن سے بھارت ایک جمہوری ملک بن گیا- ہر سال سالانہ 26 جنوری کو یوم جمہوریہ منایا جانے لگا-
26 جنوری کیسے مناتے ہیں؟
یوم جمہوریہ کے دن راشٹرپتی بھون اور رائیسینا ہلس کے پاس ملک کی قومی دارالحکومت نئی دہلی میں خاص تقریب کا انعقاد ہوتا ہے- یہاں بھارت کا قومی پرچم ترنگا کی پرچم کشائی کی جاتی ہے- توپوں کی سلامی دی جاتی ہے- مختلف صوبوں کی ریاستی سرکار کے جانب سے جھانکیاں نکالی جاتیں ہیں- ہر صوبے کے راجدھانی میں ترنگا کی پرچم کشائی کی جاتی ہے- اسی دن بھارت رتن، پرمویر چکر، پدم بھوشن، پدم وبھوشن، پدم شری انعام کے حقدار کا اعلان کیا جاتا ہے-
یوم جمہوریہ کے دن رنگا رنگ پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں- یہ تہوار دلوں میں وطن پرستی کا جذبہ بھر دیتا ہے- حب الوطنی، وطن کے لیے قربان ہونے کا جذبہ پیدا کرتا ہے-
اسکولوں، کالجون، تعلیمی درسگاہ میں یوم جمہوریہ پروگرام کی تیاری دھوم دھام سے کرائی جاتی ہے- یوم جمہوریہ کے دن بچوں کے ذریعے رنگارنگ پروگرام پیش کی جاتی ہے- اسکول کی جانب سے بچوں میں انعامات تقسیم کئے جانے ہیں-