میلہ پر مضمون اردو میڈیم | میلہ پر مضمون |Essay On Fair Urdu Medium
میں گاؤں میں رہتا ہوں- گاؤں کی زندگی پر سکون ہوتی ہے- ہمارے گاؤں سے تقریباً 20 کلومیٹر دور ہمارا انومنڈل واقع ہے- اس کا نام حسین آباد ہے- یہ پلامو ضلع میں پڑتا ہے - یہ ایک تاریخی مقام ہے- اسی کے بارے میں اردو میڈیم پر معلومات فراہم کی جارہی ہے-
حسین آباد میں ایک مزار ہے جہاں ہر سال عرس ہوتا ہے- مزار حضرت داتا شاہ کے نام سے منسوب ہے- یہ بہت مشہور مقام ہے- یہاں سالوں بھر لوگ عقیدت سے آتے رہتے ہیں- سب سے زیادہ بھیڑ عرس کے موقع پر لگتی ہے-عرس مئی کے مہینے میں ہوتی ہے- اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں زیارت کرنے آتے ہیں- پورا میدان لوگوں کے ہجوم سے بھر جاتا ہے- میلا سا منظر پیدا ہو جاتا ہے- نورانی روشنی چارون طرف پھیل جاتی ہے- ماحول خوشبو سے معطر ہو جاتے ہیں-
عرس ختم ہونے کے بعد اگلے روز قوالی کی محفل سجائی جاتی ہے- قوالی کا لطف لینے کے لئے دور دور سے لوگ امڑے چلے آتے ہیں- رات بھر قوالی کا مقابلہ ہوتی ہے- لوگ رات بھر سنتے رہتے ہیں-
میلے کا منظرنامہ | میلا کا ریلا گاؤں کا میلا
اس میلے میں دکانوں کی قطار قابل دید ہوتی ہے- ہر طرح کی دکانوں پر خریداری ہوتی ہے-بچے چاٹ پکوڑے کی دکان پر ٹوٹ پڑتے ہیں- اس کے بعد کھلونے کی دکان پر دھاوا بولتے ہیں- رنگ برنگے کھلونے خوبصورت دکانوں میں سجے رہتے ہیں-