راجندر سنگھ بیدی کی افسانہ نگاری | راجندر سنگھ بیدی کے افسانوی مجموعے | راجندر سنگھ بیدی
راجندر سنگھ بیدی کے افسانوی مجموعے کون کون سے ہیں؟
راجندر سنگھ بیدی کے افسانوی مجموعے کا نام
دانہ و دام- راجندر سنگھ بیدی کا پہلا افسانوی مجموعہ کا نام دانہ و دام ہے- اس مجموعے کو راجندر سنگھ بیدی نے والدین کے نام سے منسوب کیا ہے- چودہ افسانے دانہ و دام میں شامل ہیں- بھولا دانہ و دام کا پہلا افسانہ ہے- 1936ء میں افسانہ بھولا شائع ہوا-
گر ہن- راجندر سنگھ بیدی کے دوسرے افسانوی مجموعے کا نام گرہن ہے- گرہن میں ١٤ افسانے کا شامل ہیں- دہلی کے نام سے گرہن کو منسوب کیا گیا ہے- 1942 میں گرہن شائع کیا گیا-
اپنے دکھ مجھے دے دو
اپنے دکھ مجھے دے دو افسانہی مجموعہ آل احمد سرور کے نام سے منسوب کیا گیا ہے- اس میں کل دس افسانے ہیں- اپنے دکھ مجھے دے دو 1965 میں شائع ہوا تھا-
کوکھ جلی
کوکھ جلی 1949 میں شائع ہوئی تھی- اس میں تیرہ افسانے شامل کئیے گۓ ہیں-
مکتی بودھ
مکتی بودھ میں افسانے، مضامین اور خاکے شامل ہیں- اس میں سات مضامین اور پانچ افسانے شامل ہیں- مکتی بودھ باقر علی مہدی کے نام سے منسوب کیا گیا ہے-
ہاتھ ہمارے قلم ہوئے
ہاتھ ہمارے قلم ہوئے راجندر سنگھ بیدی کا ایک افسانوی مجموعے کا نام ہے- ہاتھ ہمارے قلم ہوئے 1974 میں شائع ہوا- اس میں دس افسانے شامل ہیں-