نظم مٹی کا دیا کا خلاصہ | مٹی کا دیا | الطاف حسین حالی کی نظم مٹی کا دیا
نظم مٹی کا دیا الطاف حسین حالی کی لکھی ہوئی نظم ہے- الطاف حسین حالی نے بچوں کے لئے کئی نظمیں تحریر کی ہیں- انہیں میں سے ایک نظم مٹی کا دیا بھی ہے-
اس نظم کا خلاصہ اس طرح ہے- شام کے وقت ایک بڑھیا نے ایک مٹی کا دیا گھر سے لا کر راستے میں جلا دیا- دیا جلانے کا مقصد یہ تھا کہ مسافر اور پردیسی کو اندھیرے میں ٹھوکر نہ لگے- راستے سے ہر چھوٹا بڑا آسانی سے گزر جائے- کسی کو پریشانی نہ ہو- یہ دیا ان جھاڑیوں اور فانوس سے بہتر ہے کیوں کہ جھاڑوں اور فانوس کی روشنی ہمیشہ محلوں کے اندر ہی رہتی ہے- محلوں سے باہر نکل کر دیکھنے سے پتہ چلتا ہے کہ در و دیوار پر گھپ اندھیرا چھایا ہوا رہتا ہے- جبکہ مٹی کا دیا اندھیرے کو دور کرتا ہے- شاعر آگے کہتا ہے کہ وہ رہنما مینار آفاق میں وہ سرخ رو ہیں- رہنما مینار کی روشنی میں ملاحوں کے بیڑے پار ہو جاتے ہیں-
مٹی کا دیا نظم تو چھوٹی سی ہے- مگر اس کا مقصد بہت بڑا ہے- اس نظم بھلائی کرنے کی تلقین کی گئی ہے- الطاف حسین حالی مٹی کا دیا کے حوالے سے کہنا چاہتے ہیں کہ آدمی کو چھوٹی بڑی بھلائی کے کام کرتے رہنا چاہیے-
آپ بھلائی کے کون کون سے کام کر سکتے ہیں
راستے سے کانٹا ہٹا کر
پیاسوں کو بانی پلا کر
مسافر کو راستہ بتا کر
غم میں شریک ہو کر
بزرگوں کو سڑک پار کرا کر
حیثیت کے مطابق مالی امداد کر
کسی کا بوجھ اٹھا کر
نظم مٹی کا دیا سے پوچھے جانے والے سوالات
سوال- مٹی کا دیا کون سی صنف ہے؟
جواب - مٹی کا دیا ایک نظم ہے-
سوال- مٹی کا دیا کے شاعر کون ہیں؟
جواب- مٹی کا دیا کے شاعر الطاف حسین حالی ہیں-
سوال- مٹی کا دیا بڑھیا نے کب روشن کیا؟
جواب- جھٹ پٹے کے وقت مطلب شام کے وقت
سوال- ملاح کسے کہتے ہیں؟
جواب - کشتی (ناؤ) چلانے والے کو
سوال- مٹی کا دیا کس سے بہتر ہے؟
جواب- مٹی کا دیا جھاڑ اور فانوس سے بہتر ہے-
سوال- مٹی کا دیا روشن کرنے کا کیا مقصد تھا؟
جواب- مٹی کا دیا روشن کرنے کا مقصد یہ تھا کہ مسافر اور پردیسی کو کہیں ٹھوکر نہ لگے اور راستے سے آسانی سے سبھی گذر جائیں-
ملاحوں کے بیڑے کس کی روشنی میں پار ہونے ہیں؟
جواب- رہنما مینار کی روشنی میں ملاحوں کے بیڑے پار ہونے ہیں-
فرہنگ : مشکل الفاظ کے معنی
رہ گیر - مسافر
پردیسی - مسافر
جھٹ پٹے- شام
فانوس - شیشے کا شمع دان
بیڑا - کشتی، ناؤ
درج ذیل لفظوں کے متضاد لکھنے-
نوٹ - متضاد ، الٹا کو کہتے ہیں اسے ضد بھی کہا جاتا ہے-
جواب
الفاظ متضاد
آسان ۔ مشکل
اندھیرا ۔ روشنی
محل ۔ جھونپڑی
بڑھیا۔ بوڑھا
رات - دن
بہتر - بد تر
مشکل - آسان