نیا سال پر مضمون |سال نو پر مضمون | Essay on new year
اردو میڈیم میں آپ کا استقبال ہے- اردو میڈیم ایک اردو بلاگ ہے جس میں مختلف قسم کی مضامین شاعری وغیرہ اردو میڈیم میں پیش کی جاتی ہے- اس پوسٹ میں نیا سال پر مضمون پڑھ سکتے ہیں- اس پوسث میں نیا سال پر مضمون اردو میں تحریر کیا گیا ہے- نہایت آسان لفظوں میں نیا سال کیسے منایا جاتا ہے- نیا سال ہر ملک میں ضرور منایا جاتا ہے- کچھ ملکوں میں اپنے مذہب کےمطابق نیا سال مناتے ہیں- لیکن انگریزی نیا سال عام طور پر سبھی لوگ ضرور مناتے ہیں- تو چلئے شروع کرتے ہیں نیا سال پر نیا مضمون-
نیا سال پر مضمون اردو میں- نیا سال مبارک مضمون | new year in urdu
دسمبر کا مہینہ آتے ہی لوگوں کے ذہن میں نیا سال کا تصور ہونے لگتا ہے- لوگ بات بات پر نیا سال کا ذکر چھیڑ دیتے ہیں- جیسے جیسے دسمبر ختم ہونے والی ہوتی ہے- ویسے ویسے نیا سال منانے کی بےقراری بڑھتی جاتی ہے- دسمبر کے آخری عشرے میں تو یہ بے چینی حد سے زیادہ بڑھ جاتی ہے- 25 دسمبر کو کرسمس منایا جاتا ہے-اس کے بعد نیا سال منانے کی تیاریاں بھی شروع ہو جاتی ہیں- رات 12 بجتے ہی پوری دنیا میں نئے سال کا آغاز ہو جاتا ہے- نیا سال بچے بوڑھے جوان سب لوگ اپنے اپنے طور سے مناتے ہیں- کچھ لوگ ایک دوسرے کو نیا سال کی مبارکباد دے دے کر نیا سال منا لیتے ہیں تو کچھ لوگ کارڈ بھی دیتے ہیں مگر کارذ دینے کا رسم و رواج اب بہت ہی زیادہ کم ہو گیا ہے- خاص طور پر انگریزی نیا سال عیسائی کا ایک تہوار ہے اس لیے عیسائی لوگ گرجا گھروں کو خوبصورتی سے سجاتے ہیں- رنگا رنگ پروگرام کرتے ہیں- کہیں کہیں رات رات بھر آتش بازی ہوتی رہتی ہے-
نیا سال کیسے مناتے ہیں | نیا سال مبارک
سبھی نیا سال کا انتظار کرتے ہیں لیکن سب سے زیادہ انتظار بچوں کو ہوتا ہے- نیا سال پوری دنیا میں ایک جنوری سے شروع ہوتا ہے- اس موقع پر لوگ جشن منانے اتے ہیں- بڑے لوگ تاریخی مقامات کی سیر کرنے جاتے ہیں- پارکوں میں لوگوں کا ہجوم جمع ہو جاتا ہے- لوگ خوشیاں مناتے ہیں- ایک دوسرے کو نئے سال کی مبارک باد دیتے ہیں- شہروں میں کئی جگہوں پر رنگا رنگ پروگرام کیے جاتے ہیں- گاؤں کے لوگ بھی نیا سال مناتے ہیں بچے کھیتوں، کھلیانوں میں جاتے ہیں اور وہیں پر مل جل کر کھانے کی چیزیں تیار کرتے ہیں, کھاتے ہیں اور خوشی خوشی گھر واپس لوٹتے ہیں* ان کے لئے بس یہی نیا سال ہے- ایک جنوری آتے ہی کچھ بچے گروپوں میں جمع ہو کر الگ الگ کھانے تیار کرتے ہیں اور مل جل کر کھاتے، ہنستے گاتے واپس آ جاتے ہیں-
نیا سال کے دن پارکوں میں، ندیوں کے کنارے ہوٹلوں میں گہماگہمی پڑھ جاتی ہے- پارٹی دی جاتی ہے- میں لو گھومتے پھرتے رہتے ہیں اور موج مستی کرتے ہیں- ندیوں کے کنارے لوگ جاتے ہیں اور ندیوں میں کشتی کی سیر کرتے ہیں- کچھ لوگ وہیں پر کھانے پینے کا انتظام کرتے ہیں اور سیر و تفریح کرکے گھر واپس لوٹتے ہیں-
نئے سال کی پرانی یادیں-
پہلے لوگ نیا سال بہت ڈھنگ سے منایا کرتے تھے- دسمبر آتے ہی لوگ اس کی تیاری میں لگ جاتے تھے- بازاروں میں نئے سال کے کارڈ دکانوں میں سج جاتے تھے- لوگ اپنی پسند کے مطابق کارڈ خریدتے تھے اور اسے گھر لا کر اس پر اپنے پسند کے مطابق مبارکباد والے شع کرنے والوں کو نئے سال کے موقع پر دیتے تھے- سب کا پسند اپنا اپنا تھا کچھ لوگ نیا سال کا کارڈ گھر پر تیار کرتے تھے- کجھ لوگ کارڈ کی ذریعےاپنی محبت کا اظہار بھی نیا سال کے موقع پر ہی کرتے تھے- کچھ لوگ جو شرمیلے ہوتے تھے جو خود کارڈ نہیں دے پاتے تھے وہ دوسروں سے بھجوا دیتے تھے- لوگ دور دراز رہنے والے رشتہ داروں کو نیا سال کا کارڈ ڈاک خانےانے سے بھیجا کرتے تھے اس کے لیے ایک جنوری سے بہت پہلے ہی کارڈ بھیج دیتے تھے تاکہ نئے سال کے موقع پر ان کو نیا سال کا کارڈ مل سکے- لوگ بھی اپنے رشتہ داروں کے ہاں سے آنے والے کارڈ کا انتظار پے صبری سے کرتے تھے-
اب نئے سال کے موقع پر کارڈ نہیں بھیجے جاتے ہیں بلکہ ڈیجیٹل تکنیک کے ذریعے ملٹی میڈیا میسیج ویڈیوز ایس ایم ایس فوٹو بھیجتے ہیں اور موصول کرتے ہیں- لوگ گھر بیٹھے ہی اپنے رشتے داروں ، دوستوں عزیزوں کو ٹیلی فون موبائل لیپ ٹاپ کمپیوٹر کے ذریعے نئے سال کی مبارکباد دیتے ہیں- ساتھ ہی ویڈیوز کال کرکے ان کے پاس کے منظر کو بھی دیکھتے ہیں- جدید دور میں نیا سال منانے کا طریقہ بہت بدل چکا ہے اب پکنک بہت کم لوگ مناتے ہیں بچے بھی جس میں کے ذریعے اپنے دوستوں کو نئے سال کی مبارکباد دینے لگے ہیں کیونکہ عام طور پر گھروں میں موبائل موجود ہے-