سرسوں کے فائدے اور نقصان | سرسوں ساگ کے فائدے
سردی میں صحت کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے- سردی میں ہری سبزیاں بہت زیادہ موجود رہتی ہیں- اس موسم میں پالک ،میتھی،اور سرسوں کا استعمال زیادہ کیا جاتا ہے- مکئی کی روٹی اور سرسوں کا ساگ سردی کے موسم میں لوگوں کا پسندیدہ ڈش ہے- پنجاب اور ہریانہ کے لوگ سرسوں کا ساگ اور مکے کی روٹی کھا نا بے حد پسند کرتے ہیں- سرسوں کا ساگ صحت کے لئے بہت فائدہ مند ہوتا ہے- سرسوں کا ساگ سردی میں جسم کو گرم رکھنا ہے- سرسوں میں فائبر،وٹامن،کیلشیم،پروٹین وغیرہ پائے جاتے ہیں- سرسوں کا ساگ وزن کو بھی متوازن رکھتا ہے- اس کے استعمال سے کینسر جیسی بیماری سے بچا جا سکتا ہے- اس میں موجود عناصر تناؤ سے بھی بجا تا ہے-
سرسوں کے ساگ کے فائدے اور نقصان
لوہے کی کمی پوری کرتا ہے
سرسوں کا ساگ بدن میں آئرن کی کمی کو پورا کرنا ہے- عورتوں کے لئے سرسوں کا ساگ بہت فائدہ مند ہوتا ہے- حاملہ عورتوں کو اپنی غذا میں سرسوں کا ساگ ضرور استعمال کرنا چاہئے-
کولیسٹرول کنٹرول کرتا ہے
سردی میں سرسوں کے ساگ کھانے سے کولیسٹرول کو کنٹرول کرتا ہے اور دل کی صحت بھی ٹھیک رہتا ہے-
قبض سے نجات دلاتا ہے
سرسوں کے ساگ میں فائبر کافی مقدار میں موجود رہتا ہے- اس کے استعمال سے قبض سے نجات حاصل ہوتی ہے-
ہڈیوں کو مضبوط کرنا ہے
سرسوں میں موجود وٹامن کے خون سے متعلقہ پریشانی کو دور کرتا ہے- کافی مقدار میں سرسوں کے ساگ کا کھانے میں استعمال کرتے سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں-