پریم چند کا افسانہ کفن | افسانہ کفن کا خلاصہ
علامتی تصویر |
افسانہ کفن ایک شاہکار افسانہ ہے-یہ افسانہ پریم چند کی تخلیق ہے- افسانہ کفن ہمارے سماج کی کڑوی سچائی کو سب کے سامنے پیش کرتا ہے - یہی وجہ ہے کہ افسانے کو شائع ہوئے کئ سال گزر گئے مگر پھر بھی نیا لگتا ہے-
گھیسو اور مادھو دونوں محنت کش مزدور ہیں- گھیسو، مادھو کا باپ ہے اور مادھو، گھیسو کا بیٹا- ان دونوں کے ارد گرد کفن کی کہانی گھومتی ہے- مادھو کی ایک بیوی ہے، جس کا نام بدھیا ہے- بدھیا حاملہ عورت ہے- بدھیا کے گھر ولادت ہونے والی ہے- وہ درد کے مارے کمرے میں تڑپ رہی ہے- مادھو اور گھیسو باہر کمرے میں ہیں- انھیں بدھیا کے حالات سے کوئی مطلب نہیں ہے- دونوں آلو بھون رہے ہیں اور کھا رہے ہیں- مادھو کا باپ گھیسو، مادھو سے کہتا ہے کہ وہ اپنی بیوی کو دیکھ کر آئے- مادھو دیکھنے نہیں جاتا ہے- اسے ڈر ہے کہ اس کا باپ اس کے حصے کا آلو نہ کھا جائے- دونوں وہیں کمرے میں سو جاتے ہیں-
ادھر درد کی شدت سے بدھیا مر جاتی ہے-
جب سویرے بدھیا کے کمرے میں جانے ہیں تو دیکھتے ہیں کہ بدھیا مر چکی ہے-
آخر کار مادھو اور گھیسو زمیندار کے پاس روتے ہوئے گئے- زمیندار گھیسو اور مادھو کو نا پسند کرتا ہے- زمیندار ان دونوں کی عادتوں کی وجہ سے ان کو نا پسند کرتا ہے- پھر بھی بدھیا کی موت کی خبر سن کر وہ مدد کرنے کے لئے تیار ہو جاتا ہے- زمیندار ان کو دو روپے دیتا ہے- کچھ اور لوگ بھی بدھیا کی کفن دفن کے لئے مدد کرتے ہیں- اس طرح ان کے پاس پانچ روپے ہو جاتے ہیں- اس دور میں پانچ روپے بہت بڑی رقم ہوتی تھی-
پانچ روپے لیکر دونوں بازار جاتے ہیں-
جاری-------