برسات پر مضمون | برسات کے موسم پر مضمون اردو میڈیم
ہمارے ملک ہندوستان میں کئی طرح کے موسم پائے جاتے ہیں- ہمارے ملک میں خاص طور پر تین موسم پائے جاتے ہیں-
برسات کا موسم بہت ہی فائدہ مند ہے- ہمارے ملک میں کسانوں کے لیے یہ موسم بہت ہی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے کیونکہ ہمارے ملک میں سینچائی کی سہولت بہت کم ہے- اس لیے برسات کے موسم میں ہی خاص فصل کی اگائی جاتی ہے- ان کے چہرے برسات کے موسم میں کھل جاتے ہیں- یہ موسم کسانوں کے لیے اللہ کی طرف سے نعمت ہے- کسان فصل اگاتے ہیں، جو ساری دنیا کے کام آتی ہے-
برسات کا موسم ہمارے ملک بھارت میں مانسون کے آنے سے شروع ہوتا ہے- مانسوں میں بارش کہیں کم کہیں زیادہ ہوتی ہے- مانسون عربی زبان کا لفظ ہے-
برسات کا موسم آتے ہی ہر طرف ہریالی چھا جاتی ہے- برسات کا موسم نعمت بن کر آتا ہے- برسات کے موسم آتے ہی تالاب، ندیوں وغیرہ میں پانی بھر جاتا ہے، جو جنگلی جانوروں کے لیے بھی فائدہ مند ہوتا ہے، کیوں کہ گرمی کہ موسم میں ان کا پانی سوکھ جاتا ہے جن سے جنگلی جانوروں کو بہت دقت ہوتی ہے- شہروں اور گاؤں میں بھی پانی کی سطح گرمی کے موسم میں نیچے چلا جاتا ہے، جس سے پانی کی قلت بڑھ جاتی ہے- برسات کے موسم میں بارش ہوتی ہے تو پانی کی سطح زمین کے اندر اوپر آ جاتا ہے-
برسات کے موسم کا صورتحال
جہاں برسات کا موسم کافی فائدہ مند ہے، وہیں دوسری طرف بہت نقصان بھی ہوتی ہے- برسات کے موسم میں کہیں زیادہ تو کہیں کم بارش ہوتی ہے- کہیں کہیں اتنی بارش ہوتی ہے کہ سیلاب آجاتا ہے- ندیاں اپنے سطح سے اوپر بہنے لگتیں ہیں- ان کا پانی گاؤں میں بھر جاتا ہے- پل ٹوٹ جاتے ہیں- ںسیلاب میں ہزاروں لوگ مارے جاتے ہیں- کئی طرح کی بیماریاں پیدا ہوتی ہے-
برسات کے موسم میں آدمیوں کو بہت سی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے- ندی نالے پانی سے بھر جاتے ہیں- گاؤں کی، شھر کی گلیاں پانی سے بجبجانے لگتیں ہیں- گندہ پانی گھروں میں بھر جاتی ہے- گڈھوں میں پانی جمع ہونے سے مچھر پیدا ہونے ہیں- مچھر کے وجہ سے ملیریا جیسے خطرناک بیماری ہونے کا خطرہ رہتا ہے- ہر طرف کیچڑ گندگی پھیلی رہتی ہے- جہاں پر پکی سڑکیں نہیں ہیں وہاں لوگوں کو کہیں آنے جانے میں دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے- یہاں تک کہ آنا جانا بند ہو جاتا ہے- بچے اسکول نہیں جا پاتے ہیں- لگاتار بارش ہونے کی وجہ سے بھی لوگوں اور جانوروں کو کافی پریشانی ہوتی ہے-
برسات کا موسم جہاں کسانوں اور ہم لوگوں کے لئیے، جانوروں کے لئے بہت ہی فائدہ مند ہے، وہیں برسات کا پانی زیادہ ہونے سے سیلاب آجاتا ہے- فصل پانی میں ڈوب جاتے ہیں- کام دھندے بند ہوجاتے ہیں- اس وجہ سے مزدور بے کار ہو جاتے ہیں- کوئلے کی کانوں میں پانی بھر جاتا ہے جس سے کوئلہ نکالنا بند ہو جاتی ہے- کوئلے کی کمی ہو جانے سے بجلی کے کارخانوں میں بجلی پیدا ہونا بند ہو جاتی ہے- جس سے بجلی کی سپلائی کم ہوتی ہے-
برسات کا موسم فائدہ مند کیسے؟
برسات کے موسم میں کھیتی باڑی کا کام بڑھ جاتا ہے- جسے مقامی مزدوروں کو کام مل جاتا ہے- عورتیں بھی ان کاموں میں لگ جاتیں ہیں- ان کی آمدنی کا ذریعہ پیدا ہو جاتا ہے- کسان ہل بیل لے کر کھیتی کے کاموں میں لگ جاتا ہے- ان کے چہرے پر مسکان چھا جاتی ہے- کسان فصلیں پیدا کرنے کے لیے دن رات محنت کرتا ہے-
برسات کے موسم میں بارش ہونے سے چاروں طرف ہریالی چھا جاتی ہے، جہاں زمین ویران نظر آتے تھے، وہاں پر ہری ہری گھاس اگ آتی ہے- جنگلوں میں نئے پودے لگتے ہیں جو جنگلی جانوروں کے لئے چارے کا کام آتے ہیں- جنگلی جانوروں کو آسانی سے پانی میسر ہونے لگتا ہے- موسم خوشگوار ہو جاتا ہے- ہر طرف ہریالی ہی ہریالی نظر آتی ہے- پیڑ ہرے ہوجاتے ہیں- موسم گرما میں پھیلی ہوئی آلودگی بارش کے پانی کے ساتھ زمین پر آجاتی ہے- گرد و غبآر دھل جاتے ہیں- ماحول صاف ستھرا ہو جاتا ہے -
برسات کے موسم کا فائدہ اور نقصان
برسات کا موسم خدا کی طرف سے دنیا کے لیے نعمت ہے- یہی انسانوں کے لئے نعمت بنتی ہے- انسان اپنے طریقے سے استعمال کرتا ہے- جانوروں کے لیے چارہ بھی آسانی سے دستیاب ہوجاتا ہے- جنگلی جانور کو چارہ کے لیے ادھر ادھر بھٹکنا نہیں پڑتا- گڈھوں میں پانی بھر جاتا ہے- برسات کا موسم جہاں ایک طرف رحمت بن کر آتا ہے, وہیں دوسری طرف مصیبت بھی لے کر آتا ہے- برسٹ آنے سے کافی نقصان بھی ہوتی ہے- کئی طرح کی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں- ڈائریا جیسی خطرناک بیماریاں عام ہیں- پھر بھی پوری طرح دیکھا جائے تو خدا کی طرف سے نعمت ہے- اس میں کھانے والی اشیاء کی قیمت بھی کم ہوجاتی ہے، جس سے عام آدمی بھی آسانی سے خریداری کر سکتا ہے -