Type Here to Get Search Results !

حروف کی کتنی قسمیں ہیں؟ تعریف کریں| Urdu Letters in Urdu medium

 حروف کی کتنی قسمیں ہیں؟ تعریف کریں-

Urdu Letters in Urdu

حروف کی کتنی قسمیں ہیں؟ تعریف کریں | Urdu Letters in Urdu Medium

حروف کی درج ذیل اقسام ہیں- 
  1. ۔ حروف جار
  2. ۔ حروف عطف
  3. ۔ حروف شرط
  4. ۔ حروف ندا
  5. ۔ حروف تاسف
  6. ۔ حروف تشبیہ
  7. ۔ حروف اضافت
  8. ۔ حروف استفہام
  9. ۔ حروف تحسین
  10. ۔ حروف نفرین
  11. ۔ حروف علت
  12. ۔ حروف بیان
  13. ۔ حروف جار

حروف کے قسموں کی تعریف درج ذیل ہیں

     حروف جار 

حروف جار وہ حروف ہوتے ہیں جو کسی اسم کو فعل کے ساتھ ملاتے ہیں۔ جیسے کاغذ اور پنسل میز پر رکھ دو اس جملے میں ”پر“ حرف جار ہے،
اردو کے حروف جار

اردو کے مشہور حروف جار مندرجہ ذیل ہیں۔

کا، کے، کی، کو، تک، پر، سے، تلک، اوپر، نیچے، پہ، درمیان ساتھ، اندر باہر وغیرہ
۔ حروف عطف
حروف عطف وہ حروف ہوتے ہیں جو دو اسموں یا دو جملوں کو آپس میں ملانے کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔ جیسے قلم اور دوات میز پر رکھ دو، حنا کھانا کھا کر اسکول گئی۔ ان جملوں میں ”اور“ اور ”کر“ حروف عطف ہیں۔
اردو کے حروف عطف
اور، و، نیز، پھر، بھی وغیرہ حروف عطف ہیں۔

۔ حروف شرط
حروف شرط وہ حروف ہوتے ہیں جو شرط کے موقع پر بولے جاتے ہیں۔ مثلا اگر وہ تیز چلتا تو وقت پر پہنچ جاتا اس جملے میں ”اگر“ حرف شرط ہے۔
اردوکے حروف شرط
اردو کے حروف شرط مندرجہ ذیل ہیں۔
اگرچہ، اگر، گر۔ جوں جوں، جوں ہی، جب، جب تک، تاوقتیکہ وغیرہ
۔ حروف ندا
ایسے حروف جو کسی اسم کو پکارنے کے لئے استعمال ہوںن حروف ندا کہلاتے ہیں۔ جیسے ارے بھائی! جب تک محنت نہیں کرو گے کامیاب نہیں ہوسکو گے۔ اس جملے میں ”ارے“ حرف ندا ہے۔

اردو کے حروف ندا
اردو کے حروف ندا مندرجہ ذیل ہیں۔
ارے، ابے، او، اچی وغیرہ
۔ حروف تاسف
حروف تاسف وہ حروف ہوتے ہیں جو افسوس اور تاسف کے موقع پر بولے جاتے ہیں۔ مثلاً افسوس انسان غفلت کا شکار ہو گیاہے اس جملے میں افسوس حرف تاسف ہے۔
اردو کے حروف تاسف
افسوس، صد افسوس، ہائے، ہائے، ہائے، وائے، اُف، افوہ، حسرتا، واحسراتا وغیرہ
۔ حروف تشبیہ
ایسے حروف جو ایک چیز کو دوسری چیز کی مانند قرار دینے کے لئے استعمال ہوں حروف تشبیہ کہلاتے ہیں جیسے شیر کی مانند بہادر، موتی جیسے دانت، برف کی طرح ٹھنڈا اِن جملوں میں مانند، جیسے، طرح حروف تشبیہ ہیں-

حرف اور  حرف کے اقسام Huruf and kinds of huruf

اردو کے حروف تشبیہ
مثل، مانند، طرح، جیسا، سا، جوں، ہوبہو، عین بین، بعینہ وغیرہ
۔ حروف اضافت
حروف اضافت وہ حروف ہوتے ہیں جو صرف اسموں کے باہمی تعلق یا لگائو کو ظاہر کرتے ہیں۔ مضاف، مضاف الیہ اور حرف اضافت کے ملنے سے مرکب اضافی بنتا ہے۔ مثلاً اسلم کا بھائی، حنا کی کتاب، باغ کے پھول وغیرہ اِن جملوں میں کا، کی، کے حروف اضافت ہیں۔

۔ حروف استفہام
حروف استفہام اُن حروف کو کہتے ہیں جو کچھ پوچھنے یا سوال کرنے کے موقع پر بولے جاتے ہیں۔ مثلاً احمد تم کب بازار جائو گے؟ اس جملے میں کب حرف استفہام ہے۔ اس جملے میں کب حرف استفہام ہے۔

اردو کے حروف استفہام
کیا، کب، کون، کیوں، کہاں، کس کا، کس کو، کس کے، کیسا، کیسے، کیسی، کتنا، کتنی، کتنے، کیونکہ، کس لیے، وغیرہ۔
۔ حروف تحسین
حروف تحسین وہ حروف ہوتے ہیں جو کسی چیز کی تعریف کے موقع پر بولے جاتے ہیں جیسے سبحان اللہ! کتنا پیارا موسم ہے۔ اس جملے میں سبحان اللہ حرف تحسین ہے۔

اردو کے حروف تحسین
مرحبا، سبحان اللہ، شاباش، آفرین، خوب، بہت خوب، بہت اچھا، واہ واہ، اللہ اللہ، ماشاءاللہ، جزاک اللہ، آہا، وغیرہ حروف تحسین ہیں۔ اِن حروف کو حروف انبساط بھی کہتے ہیں انبساط کے معنی خوشی یا مسرت کے ہیں۔
۔ حروف نفرین
حروف نفرین ایسے حروف ہوتے ہیں جو نفرت یا ملامت کے لئے بولے جاتے ہیں جیسے جھوٹوں پر اللہ کی ہزار لعنت اس جملے میں ہزار لعنت حرف نفرین ہے۔
اردو کے حروف نفرین
لعنت، ہزار لعنت، تف، پھٹکار ہے، اخ تھو، چھی چھی وغیرہ حروف نفرین ہیں۔
۔ حروف علت
یہ حروف ہیں جو کسی وجہ یا سبب کو ظاہر کریں جیسے کیونکہ، اس لیے، بریں سبب، بنا بریں، لہذا، پس، تاکہ، بایں وجہ، چونکہ، چنانچہ وغیرہ

۔ حروف بیان
ایسے حروف جو کسی وضاحت کے لئے استعمال کئے جائیں حروف بیان کہلاتے ہیں جیسے استاد نے شاگرد سے کہا کہ سبق پڑھو اس جملے میں کہ حرف بیان ہے ۔۔۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.